تم صفحہ نمبر098 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر082 سےآئے ہو
تم کو اطمینان ہے کہ جب تم جمیل کے پاس پہونچ جاؤ گے تو تم دونوں مل کر بھاگنے کا حل تلاش کرلوگے۔ بچہ، جس نےگہرے پیلے یوگیوں والا لبادہ پہن رکھا ہے تمہیں وادی میں لےجاتا ہے۔ جیسے کسی نے جادو کی چھڑی گھمادی ہو ، وادی ایک روشنیوں کا شہر بن جاتی ہے۔ اس شہر کی روشنی تمہیں متحر کردیتی ہےاوراس کی آب و تاب تمہاری آنکھیں چندھیا دیتی ہے۔ تمہارا خوف ختم ہوجاتاہے
