تم صفحہ نمبر097 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر092 سےآئے ہو
تم آخری بار اپنےاردگرد دیکھتے ہو۔۔۔
تم پنجاب کے میدانی علاقہ سے بادل اُبرتےدیکھتے ہو۔ تم زمین کی گولائی کو دیکھتے ہو۔ تم دور جنوب میں ایک ہوائی جہاز کی دم سے نکلتا ہوا دُھواں دیکھتے ہو۔۔۔۔
یہاں ایک سنہری طشتری تمہارے انتظار میں کھڑی ہے۔ تم طشتری میں قدم رکھتے ہو۔ یہ آرام دہ ہے اور کسی چمکدار دھات سے بنائی گئی ہے۔۔۔
تم خلا میں منڈلاتے ہو۔تم تیزی سےسفر کر رہے ہو۔۔۔
تمہارے اردگرد ایک گلابی ہالہ ہے۔۔۔
زوڈاک کہاں ہے؟
عجیب راہبر ہے! جو تم کو اکیلا چھوڑ گیا۔
اس کے بعد کیا ہوگا؟
