صفحہ نمبر 095

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین

تم صفحہ نمبر095 پر ہو




لنک - تم یہاں صفحہ نمبر077 سےآئے ہو

تم اور ڈائرکٹر جھنڈ کی طرف دوڑتے ہو۔ یےتی کھانے میں اتنا مصروف ہے کہ وہ تمہارے دوڑنے کی آواز پرتوجہ نہیں دیتا۔
اب کیا!
ہم واپس اس طرف نہیں جاسکتے جہاں یےتی بیٹھا کھا رہا ہے۔ اور ہم اس جھنڈ کے اندرگہرا بھی نہیں جاسکتے جہاں اور بھی یےتی ہیں“۔
اب ہی تم اپناجملہ بھی ختم نہیں کر پائےتھے کہ تمہارے سامنے کی جھاڑیاں ہلیں۔ تین یےتی تمہارے سامنے کھڑے تھے۔ ان میں سب سے بڑے یےتی نے تم دونوں کواپنے پیچھے آنے کا اشارہ کیا۔ اس کے ساتھ جائے بغیر کو چارہ نہیں تھا۔ دوسرے دو یےتی تمہارے پیچھے ہولیے۔ بھاگنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
صنوبراور خرزہرہ کی جھاڑیوں کی حد ایک چھوٹی کھلی جگہ پر ہوئی۔ اس کھلی جگہ میں ایک طرف سو میٹر اونچی چٹان ہے۔ چٹان کے پاس ہڑے پتھروں پرمختلف عمروں کے یےتی کا ایک گروہ ہے اور جمیل ان سب کے درمیان اطمینان سے بیٹھا ہے۔
" جمیل۔ یہ سب کیا ہے" ۔
" ان کی سننو، یہ کیا کہنا چاہتے ہیں!" ۔ جمیل اپنے ہاتھ کو بلند کرکے کہتا ہے۔


لنک - تم صفحہ نمبر106پرجاؤ

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top