تم صفحہ نمبر085 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر067 سےآئے ہو
رات کا ایک بڑا حصہ ان دشوار پگڈنڈیوں پرسفر کرتے ہوئے وادی میں پہونچنے میں لگ جاتا ہے۔ وادی میں پہونچتے ہی تم انناپورنا پر چڑھنا شروع کردیتے ہو۔ کہیں ٹیلوں پر پنجوں کے بل ، کہیں گلیشیئر ہرگھٹنوں کے بل۔ رات برف کی طرح سرد ہے اور تم تینوں کو رات لمبی لگ رہی ہے۔
کئی اور دفعہ تم کوجلتی بجتی روشنی نظر آتی ہے۔ اب تم کو یقین ہوجاتا ہے کہ تم نےمدد کرنے کا صحیح فیصلہ لیا ہے۔ واقعی کسی کو مدد کی ضرورت ہے۔
تڑکا کے وقت جمیل کہتا ہے۔ “ ٹھہرو۔ میں نے کچھ دیکھا ہے“۔
تمہاری آنکھوں کے سامنے تم وہ سماں ہے جس کے لیے تم یہاں آئے تھے۔ آلاو کے اردگرد گیارہ یےتی ناچ رہے ہیں۔ اتفاق سے تم یےتی کے ایک تہوار کے دن پر آگئےہو۔ یےتی مانسون کا اختتام منا رہے ہیں۔ تم خاموشی سےتصویریں لیتے ہو یاداشت کے لئیے مشاہدات لکھتے ہو اور لطف اندوز ہوتے ہو۔ تم نے یہ ثبوات حاصل کرکیا کہ یےتی کا وجود ایک جھوٹی قصہ کہانی نہیں۔
کچھ ماہ بعد فرانس میں انٹرنیشنل آگرگینائزیشن تمہیں اور جمیل کو تمخہ امتیاز دیتی ہے۔ کامیابی میں جوش و ولولہ بھی ہے اور تنہائی بھی۔ خوش نصیبی تمہارے قسم چومے۔
اختتام
