تم صفحہ نمبر065 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر050 سےآئے ہو
" تم اس پر نظر رکھتے ہو۔ فی الحال ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی فلیش لائٹ کھیل رہا ہو"۔
دوگھنٹہ تم اس جگہ پر نظر رکھتے ہو جہاں پر روشنی تھی۔ لیکن روشنی کی چمکنا اور بجھنا رُک چکا ہے۔ ٹھنڈ بڑھ چکی ہے ۔ شکر ہے کہ تمہارا پرا کا اونی ہے۔ آسمان ستاروں کے روشنی سے منور ہے۔ تم ان پہاڑوں کی عظمت ، بے پایانی اور جلال سےمتاثر ہو۔ یہ تعجب کی بات نہیں کہ ہر سال سینکڑوں لوگ ان کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں ۔
تم دن کی سخت چڑھائی سےتھکے اور یےتی کی تلاش میں متفکر تم سونے کے لیےخمیے میں چلےجاتے ہو۔
چار گھنٹوں بعد تم خیمے کے نزدیک دردناک آواز کی وجہ سے جاگ جاتے ہو۔
یئئئئئئئئئئئ آھ آھ آھ
یئئئئئئئئئئئ آھ آھ آھ
تم خیمہ کا دروازہ کھول کر باہراندھیرے میں آنھکیں پھاڑ کردیھکتے ہو۔
وہاں گئیر کے انبار کے پاس ایک جم غفیر نظرآتا ہے۔ تم فوراً کیمرے کی طرف دوڑتے ہو۔ تاکہ اس چیز کی تصویر لو۔ شاید یہ یےتی ہو۔
تب ہی یہ جم غفیرجمیل اور سانگی کےخیمہ کی طرف لپکتا ہے ۔

