تم صفحہ نمبر064 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر046 سےآئے ہو
"مجھے کچھ نہیں پتہ" ۔
یہ ہی سب کہتے ہیں ۔۔ اس کو یہیں ختم کرو۔ یہ یےتی کو ڈھونڈنے والی مہم جالی ہے۔ یہ لوگ انٹرنیشل کرائم پولس آرگینائزیشن سے ہیں۔“ داڑھی والا تیوری چڑھا کر کہتا ہے۔
“ اے ۔ ہم لوگ اس معاملہ کو آپس میں طے کرسکتے ہیں“۔ تم کو اس بات کا تھوڑا سا بھی اندازہ نہیں کہ “ معاملہ“ کیا ہوسکتا ہے۔
اچانک سانگی پچھلا دروازہ کھول دیتا ہے ۔تم ہکا بکا رہ جاتے ہو۔ دروازے میں چھ پولس مین بندوقین تانے کھڑے ہیں ۔
“ تم سب گرفتار کیے جاتے ہو“۔سانگی ان سے کہتا ہے۔
“ مجھے افسوس ہے دوست۔ تم دوکان میں غلط موقع پر داخل ہوئے۔ اس مجرموں کو دھوکے میں رکھنے کے لیے مجھے تم پر حملہ کرنا پڑا۔ یہ نقشہ جو تم کو ملا ہے۔ ہمیں ان کے چھپائے ہوئے چوری کے مال تک پہنچنے میں مدد دے گا۔ انشااللہ تمہیں تمہاری مہم میں کامیابی ہوگی“۔ سانگی ہنس کر تمہیں انٹرنیشل کرائم پولس- انٹر پول کا تمخہ پہچان دیکھاتا ہے۔
اختتام
