تم صفحہ نمبر057 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر045 سےآئے ہو
پیروں کے نشان تم کو پیچ در پیچ گرے ہوئے برف کی بھول بھلیاں میں چکراتے ہیں۔ یہ موت کا منطقہ ہے۔ ایک ذرا سی غلطی اور کوئی بھی سیرا کس دھڑام سے گرسکتا ہے۔ اچانک پیروں کے نشان کے نشان غائب ہو جاتے ہیں۔ وہ بس اسطرح غائب ہوجاتے ہیں جیسے انکےمالک کے پر نکل آئے ہواور وہ ہوا میں اُڑ کرگیا ہو۔
تم چاروں طرف نرم برف کے ٹمٹماتے ہو سمندر کو دیکھتے ہو، منجمد برف کو دیکھتے ہو، ان چٹانوں کو دیکھتے ہو جن بھورے نوکیلے بازوں پر برف جمی ہے۔ اوپر کئی دیو پیکرضخیم پرند بلند پرواز ہیں۔ پہاڑیوں کی چوٹیوں پر برف کے لچھے فضا میں اس طرح بلند ہو رہے ہیں جیسے چمنی سے دھواں نکلتا ہوتا ہو۔تم اور ڈائرکٹر تھوڑی دیر کے لیے اس خوبصورتی میں گم ہوجاتے ہیں۔
اچانک کوئی چیز تمہاری توجہ کھینچتی ہے۔ یہ ایک چھوٹا نائیلون کا لال کپڑا ہے جسے برف کے ایک ٹکڑے نےہوا میں اُڑنے سے روک دیا ہے۔
کیا یہ جمیل کےخیمے کا ایک حصہ ہے؟
تم اس تحقیق کے لیےاس کو اٹھانے کے لیےجھکتے ہو۔ اچانک ایک آواز آتی ہے!
