تم صفحہ نمبر055 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر045 سےآئے ہو
تم جمیل کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے کمیپ کے رہے سہے حصہ کے پاس ٹھہرجاتے ہو۔
" میرے دوست۔ یہ عظیم پہاڑ ، یہ دنیا کی چھت، ان میں سینکڑوں راز پنہاں ہیں۔ عالم غیب اور خطرات ہیں۔ ہم ان میں مخل ہورہے ہیں۔ ہیں یہاں انتظار کرنا چاہیےاور دیکھیں کہ اب کیا ہوتا ہے"۔ ڈائرکٹر کہتا ہے ۔
تم کچھ دیرانتظار کرتے ہو۔ لیکن تم فیصلہ کرتے ہو کہ جمیل کو بچانے کے لیےتم کو کچھ کرنا ہے۔ کیا پتہ اس عمر رسیدہ عورت نےجھوٹ بولا ہو۔ ہوسکتا ہے کہ جمیل اور یےتی کےساتھ جانے کی کہانی اس نےگھڑ لی ہو۔ شاید وہ عجیب و غریب دُہائیاں وادی کےکسی دھرم شالا کی گھنٹیاں ہوں ۔ کیا یہ سب جھوٹ ہے۔ تمھاری سوچ گڈ مڈ ہوگی ہے۔
" ڈائرکٹر، میں جمیل کی تلاش میں جارہا ہوں۔ تم چاہو تو یہاں ٹھہر سکتے ہو۔ میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا ہے“۔ تم فیصلہ کرتے ہو۔
