تم صفحہ نمبر039 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر027 سےآئے ہو
ڈائرکٹرسلیم۔ میرے خیال میں نےاس فیصلہ میں جلد بازی کی ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ آیئے آپ ضرور ہمارے ساتھ آئے۔ یہ ہماری خود قسمتی ہوگی کہ آپ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
کمرہ میں خاموشی تھی۔تم بےچین ہواور تمہاری نگاہیں کھڑکی سے باہر محل کے باغات پر منتشر ہیں۔
ڈائرکٹرسلیم فوراً جواب نہیں دیتا ۔اس کی انگلیاں میز پر رکھی پینسل سے کھیل رہی ہیں اور وہ گہری سوچ میں ہے۔
" میں آپ کی پیش کش کا شکرگزار ہوں۔ لیکن میں اس پیش کش کو کوصرف ایک شرط پرقبول کرسکتا ہوں اگر آپ مجھےاس مہم کا سربراہ بنے کا اعزاز دیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو میں اپنی حکومت سےاس مہم کے لیےاخراجات بھی دلوا سکوں گا اور ضرورت میں رائل نیپالی آرمی سے بھی مدد دلواسکوں گا" ۔
کیوں کہ آپ اس مہم کے لیڈر ہیں اس لیے آپ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ڈائرکٹرسلیم آپ سے ایسی درخواست کرے گا۔

