تم صفحہ نمبر032 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر015 سےآئے ہو
تم یہ دیکھنے کے لیے پگڈنڈی پردوڑتے ہو۔ کہ شاید تمہں یےتی کے پیروں کے نشانات ملیں۔ اچانک مکمل خاموشی چھاجاتی ہے۔ پرندے چہچانا بند کردیتےہیں۔ صرف تمہیں اپنے پیچھےڈائرکٹرسلیم کے قدموں کی آوازیں آتی ہے۔ تم حیران ہو کہ اتنی خاموشی کیوں؟
اس خاموشی کی وجہ جانے میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگتا۔ جیسے ہی تم پگڈنڈی کے موڑ پر پہونچتے ہو تم ایک غیرذوی العقول گروہ کو پاتے ہو۔ یہ یےتی ہوں گے۔ انہوں نے ایک کانسی کی توپ کا رخ تمہاری طرف کر رکھا ہے۔ اُن میں سےایک توپ کی بارود کو دیا سلائی دیکھاتاہے۔
اور وہ آخری چیز تم خواب میں دیکھتے ہو اور اس کے بعد تمہاری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تم اپنے بستر میں ہو۔ شاید رات کا کھانا جس میں تیزمرچوں کا قورمہ ، ہری مرچوں والے کباب اور گرم مسالےوالا حلیم تھا جس نے تم کو ایسا خواب دیکھایا۔
اختتام
