تم صفحہ نمبر026 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر024 سےآئے ہو
جب تم ایک گاؤں کےقریب پہنچتے ہو تو ڈائرکٹرسلیم ایک بڑی عمارت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عمارت کی چھت لال رنگ کی ہے۔
" وہ ایک دھرم شالا ہے جہاں ایک جوگی رہتا ہے۔ یہ جوگی، یےتی کےساتھ رہ چکا ہے۔“ ڈائرکٹرسلیم نے کہا۔
" مگر میرے علم کے مطابق تو آج تک کسی نے یے تی کو نہیں دیکھا اور نہ ہی ان کےساتھ رہا ہو“۔تم کہتے ہو۔
" یہ ایک راز ہے۔ جن کو یہ راز پتہ ہے ان کو یہ وعدہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اس راز کو راز رکھیں گے اور صرف چننے لوگوں ہی کو بتائیں گے۔اور تم اکیلے ۔۔۔ تم ہو جس کی نشان دہی ستاروں نے کی ہے اور یہ تمہارے ہاتھ کی لکیروں ہے" ۔ڈائرکٹرسلیم دھیمی آواز میں کہا۔
" تمہارا کیا مطلب ہے؟ کس نےستاروں میں پڑھا ؟ کس نےمیرے ہاتھوں میں پڑھا؟"۔
چند منٹ تک خاموش رہنے کے بعد ڈائرکٹرسلیم کہتا ہے۔
" اگر تم اس علم کو قبول کرلوگے۔ تمہاری زندگی بدل جائےگی۔ اب جوتم ہو۔ وہ تم نہیں رہوگے۔ ابھی تم یہ فیصلہ کرو" ۔

