تم صفحہ نمبر020 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر009 سےآئے ہو
" شاید یہ بہتر ہوگا کہ ہم بیس کیمپ پرلوٹ جائیں“۔ تم کہتے ہو
مگر رات ہورہی ہےاور رات میں یہ راستہ بہت خطرناک ہوگا۔
" میرا خیال ہے کہ ہمیں صبح تک یہیں رکنا چاہیئے“۔
تم یہاں عورت سےٹھہرنے کا انتظام کرتے ہو۔ وہ کھانے میں سادہ چاول۔ اسکوائش اور سراگاے کےمکھن والی چائے پیش کرتی ہے۔ تم کوجمیل کی بہت فکر ہے مگر تم جاتے ہو کہ جمیل ہوشیار اور عقل مند ہے۔اور اس کا فیصلہ بھروسے کے قابل ہے۔ اب سب قسمت کے ہاتھ ہے اور تم اب انتظار ہی کرسکتے ہو۔
تم سونہیں سکتے۔ پہاڑی تیز ہوائیں تمہاری بے چینی اور بےقراری میں اضافہ کردتی ہیں۔ تڑکا ہونے پرتم ایک کانوں کو چبنے والی بلند آواز سنتے ہو۔
