تم صفحہ نمبر016 پر ہو

لنک - تم یہاں صفحہ نمبر010 سےآئے ہو
" میں آپ کا اس خطرے سے آگاہ کرنے کا شکرگزار ہوں اور متبادل مہم کی رائے کا احترام کرتا ہوں" ۔
تم کہتے ہو۔
“ لیکن ہمارا فصیلہ نہیں بدل سکتا۔ ہمارا یہاں آنے کا مقصد یےتی کوڈھونڈنا اور ان کیطرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہے"۔
ڈائرکٹرسلیم نےسرہلایا اورنیپالی میں اپنے معاون سے کچھ جلدی جلدی کہا۔ تھوڑی دیر میں ہی معاون نےمہم کےضروری کاغذات سرکاری مہر کے تیار کردیئے۔
جیسے ہی تم ڈائرکٹرسلیم سےہاتھ ملا کر رخصتی کی اجازت لیتے ہو۔وہ تم کو روک کر کہتا ہے۔
" اگر واقعی تمہارا فیصلہ اٹل ہے تو مجھے بھی اس مہم میں شریک کرلو۔ میں اس علاقہ کو اچھی طرح جانتا ہوں اور اس معلومات کی بنا پر یہ مہم آسان اور محفوظ ہوسکتی ہے“۔
تمہیں کیا کرنا چاہیے؟
اس مہم پر اپنے ساتھ ایک سرکاری آدمی صحیح ثابت نہ ہو اور قانون و قواعد کی پابندیاں مہم کے لیے روکاوٹ بن جائیں۔
دوسری طرف ڈائرکٹرسلیم کی موجودگی کچھ مسائل کو ہموار کردے۔

