صرف 10 منٹ میں پوری کتاب اسکین کرنے والا انقلابی دستی اسکینر

جاسم محمد

محفلین
صرف 10 منٹ میں پوری کتاب اسکین کرنے والا انقلابی دستی اسکینر
ویب ڈیسک 25 منٹ پہلے
1916326-czur-1576270527-154-640x480.jpg

سیزر اسکینر 180 سے زائد زبانوں میں دستاویز اور کتابوں کو اسکین کرکے انہیں ڈجیٹل ڈیٹا کی صورت دیتا ہے (فوٹو: انڈی گو گو)

ہانگ کانگ: کتابوں، تصاویر، کاغذات اور تصویری البم کو تیزی سے اسکین کرکے ڈجیٹل فارمیٹ بنانا اب بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن اب ’سیزر شائن الٹرا‘ اسکینر صرف منٹوں میں ایک پوری کتاب اسکین کرسکتا ہے۔

اس انقلابی اسکینر کو بند کرکے ایک بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور یہ اسکیننگ کے لیے یوایس بی کے ذریعے لیپ ٹاپ کی بیٹری استعمال کرتا ہے۔ اس لیے اسے بار بار چارج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ آپ کی پرانی تصاویر ہوں، رپورٹ کارڈ ہوں، رنگین رسائل و جرائد ہوں یا پھر کوئی بھی کتاب یہ اسکینر فوری طور پرحقیقی رنگوں کے ساتھ ان سب کو اسکین کرکے ڈجیٹل فائلوں میں تقسیم کردیتا ہے۔

سب سے خاص بات اس میں خمیدہ ہموار یعنی کرو فلیٹن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو آٹو فوکس ہے اور کتاب ابھری ہونے کی صورت میں بھی کاغذ کے متن کو ہموار انداز میں اسکین کرتی ہے۔ ایک سیکنڈ فی کلک کے ذریعے آپ منٹوں میں سیکڑوں صفحات کی کتاب ڈجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس وقت کتب خانوں اور دفاتر میں جو اسکینر استعمال ہورہے ہیں وہ بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہیں جو ہر ایک کی دسترس میں نہیں۔ اس کی قیمت بھی بہت زیادہ نہیں اور ابھی کراؤڈ فنڈنگ کے مرحلے میں موجود اس ایک اسکینر کی قیمت 110 امریکی ڈالر یا 16 ہزار روپے ہے۔

مجموعی طور پر اس میں نصب او سی آر 180 عالمی زبانوں کو پڑھ کر اسے ڈجیٹل فائل میں تبدیل کرتا ہے۔ اس طرح آپ پوری لائبریری کو بہت کم وقت میں اسکین کرسکتے ہیں۔ اس میں خود کار اسکیننگ، خود کار پیج کاؤنٹ، خود کار انداز میں کتاب رکھنے کی پوزیشن کی درستی جیسے اہم فیچرز بھی شامل کے گئے ہیں تاہم اسے آپ اگلے سال 2020ء کی ابتدا میں خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسکینر کی صلاحیت 13 میگا پکسل ہے اور اس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے جو اسے بہت باسہولت بناتا ہے۔ بالفرض آپ کئی ہزار صفحات اسکین کررہے ہیں تو اس کے لیے ماؤس کی جگہ پاؤں کے ذریعے کلک کرنے والا پیڈل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس وقت کتب خانوں اور دفاتر میں جو اسکینر استعمال ہورہے ہیں وہ بہت مہنگے اور بھاری بھرکم ہیں جو ہر ایک کی دسترس میں نہیں۔ اس کی قیمت بھی بہت زیادہ نہیں اور ابھی کراؤڈ فنڈنگ کے مرحلے میں موجود اس ایک اسکینر کی قیمت 110 امریکی ڈالر یا 16 ہزار روپے ہے۔
اگر تو اس کی قیمت 110 ڈالر ہی ہے تو پھر یہ واقعی ایک "انقلابی" اسکینر ہے۔ لیکن پاکستان میں اسی کمپنی کے جو اس طرح کے اسکینرز مل رہے ہیں ان کی قیمت لگ بھگ ایک لاکھ روپے ہے۔ سو قیمت میں مجھے گڑ بڑ لگ رہی ہے کہ 110 ڈالر ہے یا 1100 ڈالرز۔
 
فرقان احمد

محفلین
پاکستان میں چھاسٹھ ہزار روپے تک دراز پی کے ویب سائٹ پر بک رہا ہے تاہم مقامی مارکیٹ سے غالباََ تیس چالیس ہزار سے کم میں دستیاب ہو گا یا ہونا چاہیے۔ ربط
اگر تو اس کی قیمت 110 ڈالر ہی ہے تو پھر یہ واقعی ایک "انقلابی" اسکینر ہے۔ لیکن پاکستان میں اسی کمپنی کے جو اس طرح کے اسکینرز مل رہے ہیں ان کی قیمت لگ بھگ ایک لاکھ روپے ہے۔ سو قیمت میں مجھے گڑ بڑ لگ رہی ہے کہ 110 ڈالر ہے یا 1100 ڈالرز۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر تو اس کی قیمت 110 ڈالر ہی ہے تو پھر یہ واقعی ایک "انقلابی" اسکینر ہے۔ لیکن پاکستان میں اسی کمپنی کے جو اس طرح کے اسکینرز مل رہے ہیں ان کی قیمت لگ بھگ ایک لاکھ روپے ہے۔ سو قیمت میں مجھے گڑ بڑ لگ رہی ہے کہ 110 ڈالر ہے یا 1100 ڈالرز۔
چونکہ یہ کراؤڈ فنڈڈ پراجیکٹ ہے اس لئے جو کوئی بھی اسے ابھی فنڈ کرے گا اسے صرف ۱۰۰ ڈالر میں پراڈکٹ لانچ ہونے پر گھر بھیج دیا جائے گا۔ ویسے ان سکینررز کی اصل مارکیٹ میں قیمت ۳۰۰ سے ۴۰۰ ڈالر ہے
Smart & Professional Book Scanner with Digitization Solutions - CZUR
 
Top