صرف ایک فیصد لوگ دنیا کی تقریباً نصف دولت پر قابض

کراچی(ابرار بختیار) دنیا بھر میں معاشی عدم توازن اور امیر و غریب کا فرق بڑھتا جارہا ہے ،نئی تحقیق میں یہ حیران کن جائزہ سامنے آیا ہے کہ صرف ایک فیصد لوگ دنیا کی نصف کے قریب (46فیصد) دولت پر قابض ہیں، یہ رپورٹ ڈیواس سوئٹرز لینڈ میں 22سے 25جنوری تک ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ ا جلاس سے پہلے جاری کی گئی ہے، اس اجلاس کا موضوع آمدنی میں بڑھتا فرق ہے، برطانیہ میں قائم ادارے آکسفیم کی تحقیق کے مطابق دنیا کی آبادی7؍ارب اور کل دولت 241ٹریلین ڈالر ہے ایک فیصد لوگوں کی 110ٹریلین ڈالر کی دولت دنیا بھر کی آبادی کی نچلی سطح پر رہنے والی آبادی کی کل دولت کا 65گنا ہے، 1980ء سے 2012ء کے دوران ہونے والے سروے کے مطابق غریبوں کی غربت بڑھی مگر 24ملکوں میں دنیا کے 85امیرترین افراد کی دولت اورحصے میں اضافہ ہوا، گزشتہ 30برسوں کے دوران ہر 10میں سے 7؍افراد ایسے ممالک میں رہ رہے ہیں جہاں معاشی عدم توازن بڑھا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=165301
 
Top