صدائے کشمیر ۔ جمیل الدین عالی

ام اویس

محفلین
صدائے کشمیر آرہی ہے

ہماری منزل قریب تر ہے

یہ عدل و انصاف کی گھڑی ہے

ستم کی میعاد مختصر ہے


لہو شہیدوں کا رنگ لایا

نئی سحر کی امنگ لایا

غرور کا ابر چھٹ رہا ہے

رُخِ حوادث پلٹ رہا ہے


یہ پیڑ اب تیر بن گئے ہیں

چنار شمشیر بن گئے ہیں

خدا کا قہر و عذاب آیا

عدو کا روزِ حساب آیا


الله اکبر الله اکبر

ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں

ہم مصطفوی مصطفوی مصطفوی ہیں


امن کی دعوت کل عالم میں

مسلک عام ہمارا

داد شجاعت دو رستم ہیں

یہ بھی کام ہمارا

حق آئے باطل مٹ جائے

یہ پیغام ہمارا

الله اکبر الله اکبر

ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں

ہم مصطفوی مصطفوی مصطفوی ہیں


دوسری سربراہی کانفرنس کا سرکاری نغمہ

جو چوبیس فروری 1974 میں لاہور میں ہوئی

جمیل الدین عالی
 
Top