صحت مند اقوام

فہیم

لائبریرین
ویسے سنا ہے کہ ڈچ لوگ کافی ہٹے کٹے اور صحت مند ہوتے ہیں۔

رشین بھی صحت کے معاملے میں ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں۔

جاپانیوں کا پڑھا ہے کہ وہ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتے ہیں تو بھلے لمبے چوڑے نہ ہوں لیکن اندرونی طور پر صحت مند اور لمبے عرصے تک جوان رہتے ہیں۔

یورپ کے ٹھنڈے ممالک والے
جیسے سوئٹزر لینڈ، سویڈن، فن لینڈ وغیرہ کے لوگ بھی صحت مندانہ قسم کے ہوتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
اور اگر دماغی صحت مندی کی بات کی جائے یعنی جو بظاہر دیکھنے میں اتنے صحت مند نہ ہوں لیکن محنت کے معاملے میں کافی صحت مندی کا مظاہرہ کریں تو ان میں افریقی حبشی اور پاکستانی پٹھان بہت قابل ہوتے ہیں۔
 
آپ کہاں مقیم ہیں ان کی تصاویر مل سکتیں ہیں؟

سامووا کے باشندوں کی کچھ تصاویر

timthumb.php

400b9457439da9c2e795c509f90c163c.jpg

3957875.jpg

tuvalu-police_0.jpg

fam%2B102.jpg

_DSC6668.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

کشتی کے کھلاڑی اور اداکار ڈیون جانسن (دی راک) کی والدہ 'سمووین' تھی
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں لگتا ہے سب لوگ صحت مند کو موٹاپے کا مترادف سمجھ رہے ہیں۔ صحت مند کا مترادف تندرست ہوتا ہے، ایسے لوگ جن کی عمریں زیادہ ہوں اور بیماریاں کم۔
 
۔

جاپانیوں کا پڑھا ہے کہ وہ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتے ہیں تو بھلے لمبے چوڑے نہ ہوں لیکن اندرونی طور پر صحت مند اور لمبے عرصے تک جوان رہتے ہیں۔
۔
علاوہ ازیں جاپانی لوگ ورزش کے عادی ہوتے ہیں۔ بڑی عمر کے افراد بھی صبح و شام ورزش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سائیکلنگ وہاں کے کلچر کا حصہ ہے۔ شاذونادر ہی کوئی موٹا آدمی نظر آتا ہے۔ ان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اوسط عمر سب سے زیادہ ہے۔
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
ویسے سنا ہے کہ ڈچ لوگ کافی ہٹے کٹے اور صحت مند ہوتے ہیں۔

رشین بھی صحت کے معاملے میں ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں۔

جاپانیوں کا پڑھا ہے کہ وہ اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتے ہیں تو بھلے لمبے چوڑے نہ ہوں لیکن اندرونی طور پر صحت مند اور لمبے عرصے تک جوان رہتے ہیں۔

یورپ کے ٹھنڈے ممالک والے
جیسے سوئٹزر لینڈ، سویڈن، فن لینڈ وغیرہ کے لوگ بھی صحت مندانہ قسم کے ہوتے ہیں۔
سکینڈنویوین؟
 
Top