صحافیوں کے اثاثے چیک کرو

جاسم محمد نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 15, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,893
    صحافیوں کے اثاثے چیک کرو - فیض اللہ خان
    [​IMG]

    ایک اینکر اپنے سرمایہ کار دوست سمیت قتل ہوگیا جو کہ انتہائی تکلیف دہ بات رہی، کئی جنھیں عاطف نے مارنے کے واسطے بلا رکھا تھا، وہ خوش قسمتی سے بچ گئے، باقی پولیس کی تفتیش بھگت رہے ہیں۔ تحقیقات بتاتی ہیں کہ کوئی کاروبار نہیں تھا، بلکہ صاف ستھری اسمگلنگ تھی، ایک ایک اینکر کی کروڑوں کی سرمایہ کاری سامنے آرہی ہے۔ { واضح رہے کہ یہ سارے درجہ دوم سوم اینکرز ہیں، رہا آپ کا بھائی تو وہ سدا سے سڑک چھاپ صحافی ہے۔}

    اتنی بڑی سرمایہ کاری کیسے ہوگئی؟ وہ چینلز جہاں تنخواہوں کے لالے ہیں، کیسے بات کروڑوں تک پہنچ گئی؟ ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے کہ 2018ء میں دس لاکھ سے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والا اینکر ایک برس بعد ہی گیارہ کروڑ کی انوسٹمنٹ تک پہنچ گیا؟ بظاہر لگتا ہے کہ اینکرز نے اپنی ساکھ استعمال کی۔ ان کی شکل پہ مزید لوگوں نے رقم لگائی، لیکن لالچ کی انتہا دیکھیں کہ انہوں نے بھی کوئی تحقیق کیے بغیر روپے لگا دیے۔ حالانکہ کاروبار میں صرف نفع نہیں نقصان بھی ہوتا ہے۔ یہی پہلو یہاں نظر انداز کیا گیا۔

    اس سب کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے اینکرز اس قصے کی بابت ویسے ہی چیخ چلاتے چنگھاڑتے پروگرام کرتے، جیسا کہ سیاست دانوں کی کرپشن پہ کرتے ہیں، جیسا کہ آلو چٹنی بنانے والے کے ریڑھے پہ "چھاپہ" مارکر اسے قوم کے سامنے ننگا کرتے ہیں۔ لیکن صاحب یہاں مکمل خاموشی ہے، کیونکہ معاملہ پیٹی بند بھائیوں کا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ درجہ دوم سوم کے اینکرز کروڑوں میں ہیں تو درجہ اول اربوں میں ہوں گے، وہ براہ راست بڑے بڑے مافیاز کے ساتھ مل کر چلتے ہیں۔ سکون جیسی خاموشی ہے، کوئی بولنے کو تیار نہیں کیونکہ معاملہ اینکروں کی اپنی برادری کا ہے۔

    2011ء میں، اسلام آباد تھا، جب درجہ دوم کے ایک اینکر کو ذاتی مرسڈیز چلاتے دیکھا، تصدیق کی تو بتایا، ہاں اپنی ہے اور کاروبار سے بنائی ہے۔ سبحان تیری قدرت۔ کوئی ذاتی جہاز رکھتا ہے، کوئی محلات، مگر رسیدیں کتنوں کے پاس ہیں، علم نہیں۔ عجب اور مکمل دھندہ ہے، ادھر رپورٹر کیمرہ مین 25 ہزار یا ایک لاکھ سے بھی کم میں کام کرتا ہے، اینکر کروڑوں کی گیم میں ہے۔ ہاں کرپشن رپورٹر بھی کرتا ہے مگر ہزاروں میں، کسی کا داو لگ جائے تو معاملہ لاکھوں میں چلاجاتا ہے، دو چار رپورٹرز کروڑوں کے کھیل میں بھی ہیں، لیکن اینکرز کا آغاز ہی گیارہ بارہ کروڑ سے ہو رہا ہے، یہ کیا تماشہ ہے؟ مذاق ہے؟ یہی لوگ دن رات ٹی وی پہ گلا پھاڑتے کرپشن کی دہائی دیتے ہیں، حالانکہ موقع ملے تو موبائل فون کا دو دانہ بھی نہ بخشے۔

    کرپشن کیمرہ مین بھی کرتا ہے جو پانچ سو سے پانچ ہزار تک کی ہے۔ گو کہ بدعنوانی کی کوئی صفائی نہیں لیکن بارہ پندرہ ہزار سے اسی ہزار میں گھر چلانے والا کر ہی جاتا ہے یہ سب۔ دو چار روز پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اب بھی۔ صحافیوں کے اثاثے چیک کرو۔ تنخواہ اور طرز زندگی کی تحقیقات کرو۔ کتنے اپنے کتنے کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔ کس نے صحافت میں آنے کے بعد اسی اسی لاکھ کی گاڑیاں رکھیں، گھر فلیٹ بنائے تاکہ شرافت کا لبادہ اوڑھے ان فلسفیوں کی بھی قلعی کھل سکے۔
     
    • متفق متفق × 2
  2. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    7,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ صحافت کے باعث ایک ایسی انتہا پسند روش اپنا لی گئی ہے ۔صحافت کے نام پر کرپٹ افراد اپنے الو سیدھے کرنے میں لگے ہیں۔
    ایک ایک اینکر کی کروڑوں کی سرمایہ کاری سامنے آرہی ہے۔۔
    • اینکر سلیم صافی نے ایک ٹویٹ میں دونوں سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”‏ہم میں کوئی فرشتہ نہیں۔۔۔۔
    • اینکر سلیم صافی نے ایک ٹویٹ میں دونوں سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”‏ہم میں کوئی فرشتہ نہیں۔ ہرکوئی اپنےاپنےانداز میں اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہر ایک کا طرز صحافت مختلف ہے۔ ہمیں صحافت کی آزادی نہیں بلکہ اس کی بقاکی جنگ درپیش ہے۔ آپس میں لڑیں گےتووہ جنگ کیسے لڑیں گے۔ میں روف کلاسرا اور اعزاز سید سےمعافی مانگتےہوئےالتجا کرتا ہوں کہ اس جنگ کو بند کر دیں۔“

    • رؤف کلاسرا نے اس ایک سوال کے جواب میں پندرہ ٹویٹس کیں جن میں جنگ گروپ سے وابستہ صحافیوں کو رینٹ اے جرنلسٹ قرار دیا۔
    • واضح رہے کہ رؤف کلاسرا خود بھی جنگ گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔
    • سینیئر صحافی اور اینکر مبشر زیدی نے لکھا کہ اعزاز سید کی ڈان نیوز میں ہائرنگ انہوں نے کی تھی اور اس وقت وہ ادارے کے ایڈیٹر تھے۔
    • ان سوالات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنگی نوعیت کا ماحول بنا دیا ہے۔
    • پھر کیوں نہ سن کے اثاثے چیک کیئے جائیں۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر