شین

‏بارش ، بادل ،
تم اور میں
خوشبو ، موسم
تم اور میں
کالے بادل ، رم جھم بارش
تم اور میں
‏بہتی ندیاں ، گرتا پانی
آنکھیں ، آنسو
تم اور میں
پاس کسی دریا کے کوئی
بھیگا جھونپڑ
تم اور میں
دور کہیں کوئل کی کُو کُو
گہرا جنگل
تم اور میں
‏برکھا رم جھم گیت سنائیں
جھرمٹ ڈالیں
تم اور میں
دور کہیں پر چھوٹا سا اک،
کچا سا گھر
تم اور میں
کندھا تیرا اور سرمیرا
پاگل سی چپ
تم اور میں..!!

(شین)
 
Top