شگفتہ کا ہوم ورک

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنی اچھی آفر کے لیے شکریہ سعود بھائی ، لیکن میں اس معاملے میں رعایت کی ذرا سی بھی قائل نہیں ہوں اپنا ہوم ورک دوسروں سے کروانا پسند نہیں اور بالکل اسی طرح دوسروں کا ہوم ورک کرنا میرے نزدیک عین گناہ ہے بلکہ گناہِ کبیرہ تو آپ کو سرا سر مایوسی ہوگی :cowboy: :happy:

اور لائبریری میں تو پچھلا کام بھی ابھی تک آپ کی راہ تک رہا ہے :raisedeyebrow:
 
اب اور کس سے ساز باز کروں۔ کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔ میرے گلے سے یہ فارسی مشکل سے ہی اترے گی۔ اب بھلا کوئی بتائے مجھے کہ جب فارسی مصادر کے آخر میں دن یا تن ہوتا ہے مثلاً گفتن، کردن وغیرہ پھر یہ برتن اور گردن کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ :grin:
 
سعدو بھائی میری بات سنیں تو ساز باز پر توجہ ہی نہ کریں اور سعود بھائی ، یہ آپ کی سوئی برتن اور گردن پر کب سے اٹکی ہوئی ہے یہ تو بہت ہی آسان سی بات ہے آپ کے گلے سے کیوں نہیں اتر رہی :tongue: اچھا یہ بتائیں کہ کبھی آپ نے خود اس پر سوچا یعنی اس کا جواب سوچا کہ یہ کیا ہے آخر :happy:

اچھا سعود بھائی ایک بات بھی کہنا ہے یہاں ، جب میں اس دھاگے پر اپنا ہوم ورک پوسٹ کروں گی تو یہ گفتگو کی پوسٹس الگ کر دوں گی اس دھاگے سے ۔

اور اب آپ اپنی تحقیق چاہیں تو پیش کر سکتے ہیں چاہے برتن میں پیش کریں چاہے گردن کی گردن اڑا کر !
 
جی بیٹا اس کا جواب کای سوچنا ہے جب سوال ہی میرا سوچا ہوا ہے۔ کیا آپ نے میرے پیغام میں شاز و نادر مستعمل اموٹیکن نہیں دیکھا۔ :grin:

اور ظاہر ہے جب اس دھاگے میں کام ہونا شروع ہوگا تو ان پیغامات کا اصلی مقام "مقام محذوف" ہی ہوگا۔ آج تو بس یوں ہی تفریح سوجھ رہی تھی کیوں کہ ایک بہت کی طویل اسائنمینت سے نجات ملی ہے اس لئے اس دھاگے کو چھیڑ بیٹھا۔
 
لیکن اب مجھے تو آمد ہو چلی ہے اتنی کہ اب ایک تفصیلی مقالہ اس پر لکھا جا سکتا ہے :tongue:
 
Top