شوہر کی بے تحاشہ رقم خرچ کرنے والی ماڈل کو تین مہینے میں طلاق

جاسم محمد

محفلین
شوہر کی بے تحاشہ رقم خرچ کرنے والی ماڈل کو تین مہینے میں طلاق
ویب ڈیسک ہفتہ 1 فروری 2020

1972855-katisol-1580487271-494-640x480.jpg

جاپانی ماڈل کاٹو ساری کی جانب سے بے تحاشہ دولت خرچ کرنے پر تین ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی ہے۔ فوٹو: دی مرر


ٹوکیو: جاپان کی مشہور ماڈل کو اپنے شوہر کی دولت اندھا دھند خرچ کرنے پر صرف تین ماہ میں طلاق ہوگئی ہے۔

کاٹو ساری گزشتہ برس ستمبر میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ایک 36 سالہ مالک کی دوست بنی تھیں۔ منگنی کے بعد ہی انہوں نے 9 لاکھ ڈالر یعنی 15 کروڑ روپے زیورات، زیبائش اور ڈیزائنرکپڑوں اور بیگ پر خرچ کردئیے تھے۔ اس کے بعد ستمبر 2019 میں دونوں کی شادی ہوئی جس کے بعد ماڈل کی شاہ خرچیاں مزید بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ ان کے شوہر نے منگتی کی انگوٹھی مشہور کمپنی ہیری ونسٹن سے ڈیزائن کروائی تھی جس کی قیمت 40 لاکھ روپے یعنی 27 ہزار ڈالر تھی۔ جب کاٹو کا ہاتھ نہیں رکا تو اس کے شوہر نے اسے خرچ کم کرنے کا بار بار مشورہ دیا۔ اس کے بعد ماڈل کو تین ماہ بعد طلاق ہوگئی جس کا اعلان انہوں نے یوٹیوب پرکیا ہے۔

modelzewar-1580487312.png


کاٹو ساری نے کہا کہ ان کے خرچیلی طبعیت کو طلاق کی وجہ جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا اصرار تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں دھوکہ دیا ہے ۔ شادی سے قبل انہیں رقم خرچ کرنے کی اجازت تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی شوہر کا رویہ بدل گیا اور اس نے بے جا پابندیاں عائد کردیں۔

تاہم انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ پیسے سے خوشی خریدی جاسکتی ہے اور انہوں نے خود دولت کے لیے ہی یہ شادی کی تھی۔ ماڈل کے اس بیان پر لوگوں نے ان پر شدید تنقید کی ہے۔
 
Top