شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

جاسم محمد

محفلین
شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1758779-border-1564226961-122-640x480.jpg

پاکستان خطے کے امن کےلیے قربانیاں دے رہا ہے، ترجمان پاک فوج فوٹو: فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان سرحد پر6 اور بلوچستان میں 4 جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن کےلیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
 

انیس جان

محفلین
امریکی امداد اپنا جادو دکھا رہی ہے
وہی پرویز مشرف ملعون کا دور واپس آنے کو ہے

ویسے بھی پاکستان میں فوجی مرے عام بندہ مرے یا کوئی (عالمِ دین شہید ہو ، رحمتہ اللہ علیہ)
سب کا ذمہ دار پاکستان کا مایہ ناز فوجی جنرل
"جنرل پرویز مشرف" ہے
 
آخری تدوین:
Top