شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

دِل سوختہ تھے چاہنے والوں میں تمھارے
لیکن، سبب ِگرمئ اِظہار ہمیں تھے

سودا تِری زُلفوں کا گیا ساتھ ہمارے !
مر کر بھی نہ چُھوٹے ، وہ گرفتار ہمیں تھے

تعشق لکھنوی
 

طارق شاہ

محفلین

شام سے پہلے مرتے ہیں یا آخرِ شب تک جِیتے ہیں
تیرے بغیر نہ جِینے والے ، دیکھئے کب تک جِیتے ہیں

شوکت علی خاں فانؔی بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین

منزلِ عِشق پہ تنہا پہنچے، کوئی تمنّا ساتھ نہ تھی
تھک تھک کر اِس راہ میں آخر اِک اِک ساتھی چُھوٹ گیا


شوکت علی خاں فانؔی بدایونی
 
Top