1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

افتخار عارف شرف کے شہر میں ہر بام و در حسین کا ہے

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 9, 2019

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شرف کے شہر میں ہر بام و در حسین کا ہے
    زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسین کا ہے

    فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
    جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسین کا ہے

    زمیں کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت
    ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسین کا ہے

    سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
    مگر جواب وہی معتبر حسین کا ہے

    کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب
    تمام عالم خیر و خبر حسین کا ہے

    محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
    یہ فضل بھی تو مرے حال پر حسین کا ہے

    حضور شافع محشر ، علی کہیں کہ یہ شخص
    گناہ گار بہت ہے مگر حسین کا ہے

    (افتخار حسین عارف)​
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    فراتِ وقتِ رواں ! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
    جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسین کا ہے​
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    8,745
    افتخار حسین عارف ہی یہ خراجِ تحسین پیش فرما سکتے تھے! نظامی صاحب، اس حُسنِ انتخاب پر بے پناہ داد!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر