شخصیات پہچانیے

محمدصابر

محفلین
Cui Jian (دو اگست ۱۹۶۱ء) بیجنگ کے ایک کورین نژاد چینی گلوکار، گیت نگار، ٹرمپٹ اور گٹار بجانے والے ہیں۔ وہ چینی راک موسیقی کے بانی مانے جاتے ہیں۔ اور راک موسیقی کے پہلے گیت نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔انہیں Father of Chinese Rock بھی کہا جاتا ہے۔
ان کا باپ ایک trumpet بجانے والا اور ماں کورین ڈانس گروپ کی رکن تھی۔ Cui Jian نے ٹرمپٹ چودہ سال کی عمر میں بجانا شروع کیا۔ اور وہ ۱۹۸۱ء Beijing Philharmonic Orchestra میں شامل ہوئے جب ان کی عمر بیس برس تھی۔ ۱۹۸۴ء میں انہوں نے Seven Ply Board دیگر چھ موسیقاروں کے ساتھ مل کر بنایا۔ یہ بینڈ Beatles, Rolling Stones اور Talking Heads سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا اور ہوٹلز یا بارز وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے۔
ان کی شہرت کی ابتداء ۱۹۸۵ء میں ایک ٹی وی ٹیلنٹ شو سے ہوئی۔ اگلے سال انہوں نے آرکیسٹرا چھوڑ دیا اور اپنے بینڈ کا نام بدل کر ADO رکھ دیا۔ ۱۹۸۶ء میں ان کی پہلی البم Rock and Roll on the New Long March ریلیز ہوئی۔ ان کا ابتدائی اور بہترین کام مغربی موسیقی سے متاثر ہے۔
۱۹۸۹ء میں Tiananmen Square کے مظاہروں میں وہ اپنی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے جب ان کا ایک گانا Nothing to My Name طالبعلموں کا ترانہ بن گیا۔ وہ ان مظاہروں میں طلباء کے ساتھ شامل رہے ۔ بعد میں حکومت کی پابندیوں کے باعث وہ کچھ عرصہ روپوش بھی رہے۔ ۱۹۹۰ء کے آغاز میں انہوں نے اپنا پہلا ملکی دورہ New Long Mach کے نام سے کیا۔ وہ اکثر A Piece of Red Cloth گاتے ہوئے اپنی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ لیا کرتے تھے جس سے حکومت نے ان کے دورے کا آخری حصہ زبردستی منسوخ کر دیا۔
۹۰ کی پوری دھائی Cui Jian پر بیجنگ کے مختلف مقامات پر پرفارم کرنے کی پابندی رہی۔ ۲۰۰۰ء میں ایک ٹی وی نے ان کی پرفارمنس کو براہ راست دکھا کر اس پابندی کو توڑا۔
انہوں نے یورپ اور امریکہ کا چار دفعہ دورہ کیا اور جاپان ، کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا میں کئی شوز کیے۔ انہیں معاشرے پر مثبت طور پر اثرانداز ہونے کے لئے کئی انٹرنیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔
۲۴ستمبر۲۰۰۵ء کو انہیں بیجنگ کیپیٹل سٹیڈیم میں شو کرنے کی اجازت دی گئی جس سے راک میوزک پر حکومتی رویے میں تبدیلی کا اظہار بھی ہوا۔
Cui نے آخر کار ۸ اپریل ۲۰۰۶ء کو شنگھائی گرینڈ سٹیڈیم میں The Rolling Stones کے ساتھ پرفارمنس دی۔
۸ جولائی ۲۰۰۷ء کو بہت سی کوششوں کے بعد آخر کار وہ تائیوان میں بھی شو کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ستمبر ۲۰۰۷ء کو انہوں نے بیجنگ پاپ فیسٹیول میں بھی پرفارم کیا جس میں ان کے ساتھ ایک امریکن ریپ گروپ Public Enemy نے بھی پرفارم کیا۔
۳ مئی ۲۰۰۸ کو انہوں نے ساوتھ ہال San Jose, California میں ۱۵ سال بعد پرفارم کیا۔
 

محمدصابر

محفلین
نمبر ۳
ولادیمیرالیچ لینن (روسی زبان: Влади́мир Ильи́ч Ле́нин)، پیدائشی نام ولادیمیر الیچ الیانوف (روسی زبان: Влади́мир Ильи́ч Улья́нов) اور فرضی نام وی آئی لینن اور ایں لینن (پیدائش: 22 اپریل 1870ء - وفات: 21 جنوری 1924ء) سمبرسک میں پیدا ہوئے جو دریائے وولگا کے کنارے آباد ہے۔ لینن روسی انقلابی، اشتراکی سیاستدان، اکتوبر کے انقلاب کے رہ نما اور 1922ء روسی سوویت سوشلسٹ جمہوریہ کے پہلے رہنما تھے۔ ٹائم میگزین نامی جریدے نے انہیں بیسویں صدی کے 100 بااثر افراد میں سے ایک قرار دیا۔ نظریہ مارکس میں ان کے حصہ کو نظریہ لینن کہا جاتا ہے۔
مدت دفتر : 8 نومبر 191721 جنوری 1924 جانشین: الیکسژنڈر کیرینسکی تاریخ پیدائش: 22 اپریل, 1870 جائےپیدائش: سمبرسک، سلطنت روس تاریخ وفات: 21 جنوری 1924 جا‎ئےوفات: گورکی، سوویت یونین زوجہ: نادیزہدہ کرپسکایا سیاسی جماعت: بالشیوک پارٹی



باقی وکی پیڈیاپر
 

محمدصابر

محفلین
پرنس چارلس (پیدائش، ۱۴ نومبر۱۹۴۸ء) Prince Philip, Duke of Edinburgh اور ملکہ الزبتھ دوئم کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ ولی عہد سلطنت کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔ وہ Supreme Governor of the Church of England ، Duke of Normandy، Lord of Mann اور Paramount Chief of Fiji کے عہدوں کے بھی وارث ہیں۔ وہ پرنس آف ویلز بھی کہلاتے ہیں اور سکاٹ لینڈ میں انہیں Duke of Rothesay بھی کہا جاتا ہے اور Duke of Cornwall بھی۔ دولت مشترکہ میں اپنے فلاحی کاموں کے باعث بھی زیادہ جانے جاتے ہیں۔ نجی زندگی اور اس میں ذاتی تعلقات بھی شہرت کا باعث ہیں جس میں لیڈی ڈیانا کے ساتھ شادی بھی بے حد اضافہ کا باعث بنی۔ ڈایانا کے بعد کمیلا پارکر سے شادی کی۔ میڈیا سے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے۔
مکمل وقت شاہی فرائض کو سرانجام دینے میں گزارتے ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جو ملکہ کی جانب سے انہیں سونپے جا رہے ہیں۔
تفصیل
 
Top