ابن انشا شام حسرتوں کی شام (دلِ وحشی)

حاتم راجپوت

لائبریرین
شام حسرتوں کی شام
رات تھی جُدائی کی
صبح صبح ہرکارہ
ڈاک سے ہوائی کی
نامۂ وفا لایا

پھر تمہارا خط آیا​

پھر کبھی نہ آؤ گی
موجۂ صبا ہو تم
سب کو بھول جاؤ گی
سخت بے وفا ہو تم
دشمنوں نے فرمایا
دوستوں نے سمجھایا

پھر تمہارا خط آیا
ہم تو جان بیٹھے تھے
ہم تو مان بیٹھے تھے
تیری طلعتِ زیبا
تیرا دید کا وعدہ
تیری زُلف کی خوشبو
دشت دور کے آہو
سب فریب سب مایا​
پھر تمہارا خط آیا

ساتویں سمندر کے
ساحلوں سے کیوں تم نے
پھر مجھے صدا دی ہے
دعوت وفا دی ہے
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
درد لادوا پایا

کیوں تمہارا خط آیا۔۔۔​
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
درد لادوا پایا

واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب
دل حاتم تو عمرو عیار کی زنبیل دکھے ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
درد لادوا پایا

واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب انتخاب
دل حاتم تو عمرو عیار کی زنبیل دکھے ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
نوازش ، کرم ، مہربانی۔۔۔ اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔۔ :):):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
شام حسرتوں کی شام
رات تھی جُدائی کی
صبح صبح ہرکارہ
ڈاک سے ہوائی کی
نامۂ وفا لایا

پھر تمہارا خط آیا​

پھر کبھی نہ آؤ گی
موجۂ صبا ہو تم
سب کو بھول جاؤ گی
سخت بے وفا ہو تم
دشمنوں نے فرمایا
دوستوں نے سمجھایا

پھر تمہارا خط آیا
ہم تو جان بیٹھے تھے
ہم تو مان بیٹھے تھے
تیری طلعتِ زیبا
تیرا دید کا وعدہ
تیری زُلف کی خوشبو
دشت دور کے آہو
سب فریب سب مایا​
پھر تمہارا خط آیا

ساتویں سمندر کے
ساحلوں سے کیوں تم نے
پھر مجھے صدا دی ہے
دعوت وفا دی ہے
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
درد لادوا پایا

کیوں تمہارا خط آیا۔۔۔​

عمدہ شراکت :)
 
Top