"شاعر کی سائیکل"

آپس کی بات ہے، میں نے نقلی تصویر کبھی بھی نہیں لگائی۔
اتفاق سے یہ تازہ ترین تصویر ہے (23 مارچ 2013ء)۔
ہاہاہا
اصل تصویر سے مراد، حلال چاند، اور پھر پھول ہے۔ ویسے وہ تصاویر بھی درست تھیں، حلال چاند بھی ہیں آپ اور سخن کے چمن میں گلاب کا پھول بھی۔
 
آہا، راجا صاحب! وہ جو دوسرا ہو سکتا ہے؟ ’’حرام چاند‘‘؟ اس کا بھی کچھ تعارف ہو جائے!

محمد وارث ، الف عین
آج جہاں بیٹھا ہوں، یہاں keyboard میں کچھ مسئلہ ہے۔ ٹائیپنگ مسٹیکس بہت ہو رہی ہیں۔
ہلال لکھنے کے لئے shift key کو پوری توانائی سے دبانا پڑا تو لکھا گیا۔
معذرت چاہتا ہوں۔
ویسے چاند کوئی سا بھی ہو حرام ہی ہے۔ ۔ ۔ کھا جو نہیں سکتے :)

اور یہ استادِ محترم الف عین اور محمد وارث بھیا کو میری شکایت لگائی جا رہی ہے کیا؟ :(
جب آپ خود میرے کانچ کھینچنے کا حق رکھتے ہیں تو شاگرد کو سب کے سامنے شرمندہ کرنے کے لئے گواہ بنانے کی کیا ضرورت پیش آگئی استادِ محترم کو :jokingly:
 
ویسے چاند کوئی سا بھی ہو حرام ہی ہے۔ ۔ ۔ کھا جو نہیں سکتے​
:)
حرام کا ایک بہت معروف معنیٰ بھی ہے جناب! ’’حرمت والا‘‘، ’’عزت والا‘‘۔ مسجدِ حرام (بیت اللہ شریف)، حرام مہینے (جن میں جنگ جائز نہیں)؛ وغیرہ۔
اور ہاں، میرا مقصد ’’شکایت لگانا‘‘ ہرگز نہیں تھا، نہ ہے۔ میں تو اِن بزرگوں کو اِس دل چسپ بات چیت میں شریک کرنا چاہ رہا ہوں۔ مگر ہو مجھ جیسے ’’ویہلے‘‘ کہاں!! خاطر جمع رکھئے۔
 
’’حرمت والا‘‘، ’’عزت والا‘‘ سبحان اللہ!
 
Top