شاعری کتب کی فارمیٹنگ

مہوش علی

لائبریرین
ابتک ہم کافی حد تک ناولوں کی فارمیٹنگ کے لیے متفق ہو چکے ہیں۔

اب اگلا سوال آ رہا ہے شاعری کی کتب کی فارمیٹنگ کا۔

ایچ ٹی ایم ایل میں تو زیادہ پرابلم نہیں ہو گی، کیونکہ اس میں وہی ناولوں والی ایچ ٹی ایم ایل کی فارمیٹنگ ہی چلے گی اور ہمیں کوئی تبدیلی نہیں کرنی ہو گی۔

لیکن جہاں تک تعلق ہے پی ڈیف ایف فائل کا، تو اب آپ لوگوں کو صفحہ کا سائز اور دیگر چیزوں کے متعلق ایڈوائز کرنا ہو گا۔

ابتدائی طور پر میں نے ٹیسٹنگ کے لیے "ضربِ کلیم" کی پی ڈی ایف فائل بنائی ہے۔ اس میں میں نے صفحہ کی اونچائی تو اتنی ہی رہنے دی ہے جتنی کہ ہمارے ناولوں میں ہے، مگر چوڑائی آدھی کر دی ہے (ناولوں میں ایک صفحے پر دو کالم ہوتے تھے، مگر شاعری کتب میں ایک ہی کالم ہے، جسکی وجہ سے سے چوڑائی بھی آدھی کرنی پڑ رہی ہے)۔

آپ لوگ اسے ملاحظہ فرمائیں اور پھر آراء دیں کہ اس میں کون کون سی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
 

Attachments

  • zarb_e_kaleem_842.zip
    628.4 KB · مناظر: 19

دوست

محفلین
مہوش میں نے اس کو دیکھا ہے۔
فونٹ کا سائز وغیرہ سب ٹھیک ہے۔نفیس نستعلیق استعمال کیا ہے شاید آپ نے۔
الائن سنٹر کرنے سے کام کچھ جچا نہیں۔ مصرعے کہیں بڑھ رہے ہیں کہیں چھوٹے ہیں۔
ایک ٹیپملیٹ کا ذکر کررہی تھیں آپ ایم ایس ورڈ میں شاعری لکھنے کے لیے۔ اس کو اوپن آفس میں لاگو کرکے کیا پی ڈی ایف نہیں بنایا جاسکتا؟
میں نے کوشش کی تھی کہ ٹیبل وغیرہ بنا کر کام بن جائے جس طرح ان پیج میں کیا کرتے تھے مگر بات نہیں بنی۔
اوپن آفس رائٹر دوسری فائلوں سے سٹائل درآمد کرسکتا ہے۔ متعلقہ ٹیملیٹ کسی فائل میں لاگو کرکے اس کا سٹائل درآمد کرکے دیکھیے نا رائٹر میں شاید بات بن جائے۔پھر اس میں شاعری کو فارمیٹ کرکے پی ڈی ایف بنا لیجیے۔یہ ٹھیک رہے گا۔
اگر نہیں تو برا تو خیر موجودہ بھی نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،

آپ میرے دل کی بات ہی کہہ رہے ہیں۔ افسوس کہ اشعار کی اسطرح کی فارمیٹنگ یونیکوڈ میں ممکن نہیں ہے (اوپن آفس میں اور نہ ایم ایس ورڈ میں)۔

صد افسوس۔
 

الف عین

لائبریرین
ممکن ہے پی ڈی ایف میں تو۔ صرف ایچ ٹی ایم ایل میں نہیں۔ تھوڑی محنت لگتی ہے۔ ورڈ یا رائٹر میں یکساں بحر کے مصرعوں کو دونوں طرف انڈینٹ لگائیں جس سے ٹیکسٹ کی چوڑائی ایسی مناسب ہو کہ نستعلیق فانٹ میں بھی جسٹیفائی کرنے سے حروف ٹوٹیں نہیں۔ اس کے بعد دو ترکیبیں ہیں۔
1۔ ہر مصرعے کے درمیان لائن بریک دیں (ورڈ میں شفٹ اینٹر دے کر) اور پیرا بریک نہ دیں، اور اس کے بعد محض عام جسٹِفائ کافی ہوگا (کنٹرول جے)
2۔ اگر ہارڈ بریک دیں یعنی انٹر کر کے پیرا بریک دیں تو ورڈ یا رائٹر کو "فورس جسٹیفائ" کا حکم دینا ہوگا۔ دونوں صورتوں میں دونوں طرف برابر "آگ لگ جائے گی"مشہور مصرعے کے مطابق۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

رہنمائی کا شکریہ۔ میں کوشش کر رہی ہوں مگر نفیس نستعلیق میں یہ بہت ہی مشکل (یا ناممکن) ہی لگ رہا ہے۔

آپ ذرا ایک تجربہ کر کے پی ڈی ایف فائل بنائیے۔ پھر دیکھتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اسے کسی اور فونٹ میں رکھ کر فارمیٹنگ کرنے کے بعد نفیس نستعلیق لاگو نہیں ہوسکتا؟؟
 

الف عین

لائبریرین
پرابلم تب بھی باقی رہتی ہے شاکر
مشکل یہ ہے کہ جب جسٹی فائ کرتے ہیں تو الفاظ کی افقی چوڑائی بڑھ جاتی ہے اور حروف ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ کوشش کہ کسی سطر میں حروف نہ توٹیں، اسی وقت ممکن ہے جب آپ ہر سطر کو اکفاظ کی نشست کے حساب سے لمبائی رکھیں۔ اور ایسا کرنے پر نتیجہ وہی نکلتا ہے کہ چوڑائی کم زیادہ ہو جاتی ہے، یکساں نہیں۔
اور یہ مسئلہ ہر اردو فانٹ میں ہے، ایشیا ٹائپ میں تھوڑا کم سہی۔
 
Top