سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

ظفر سلام

محفلین
بہت شکریہ، اگر اس کی کوئی مثال بھی دے سکیں
لوہا، اسٹیل، لکڑی وغیرہ کاٹنے کی مشینیں روایتی اور سی این سی، دونوں انداز کی موجود ہیں۔ سی این سی مشینیں جو کام منٹوں اور گھنٹوں میں سرانجام دے سکتی ہیں وہی کام روایتی طریقوں سے کرنے میں مہینے لگ جاتے ہیں۔ گاڑیوں کے پرزے عمومی طور پر سی این سی مشینوں پر ہی تیار کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے http://goo.gl/7x4pG
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ہم لوگ مطالعاتی دورے پر اسٹیل مل گئے تھے تو وہاں ہمیں ایک کنٹرول روم بھی دکھایا گیا تھا وہاں بہت بڑی مشینیں موجود تھیں اور گائیڈ نے بتایا تھا کہ یہاں سے کمپیوٹرائزڈ طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یعنی اسی کا استعمال تھا وہاں ۔
 
بہت شکریہ ربط کے لیے
 
اس چیز کو پروسس کنٹرول (process control) کہا جائے گا۔ وہاں سے پورے پلانٹ کی جانچ پڑتال، مختلف مشینوں کی کیفیات کا مشاہدہ اور بوقت ضرورت ان میں تبدیلی کمپیوٹر کی مدد سے ممکن تھی۔ جبکہ سی این سی کسی ایسی مشین پر استعمال کیا جاتا ہے جو اس سے قبل انسانی مدد سے چل رہی ہو۔ آج کل سلائی مشینیں بھی سی این سی بن رہی ہیں۔ ان کی مدد سے رنگین کڑھائی اور کوئلٹنگ (quilting) وغیرہ کا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔
 
یہ وڈیو نہیں چلی میرے پاس
 
بہت شکریہ، مجھے علم حاصل ہوا۔
 
Top