سیّدِ کونین ہیں پیارے نبی صلّی اللہ علیہ و اٰلہ وسلّم ۔۔۔ نعتیہ اشعار برائے اصلاح

شاہد شاہنواز

لائبریرین
سیّدِ کونین ہیں پیارے نبی
رحمتِ دارین ہیں پیارے نبی

چہرہ انور مکمل چاند ہے
اِتنا روشن ہے کہ سورج ماند ہے

انبیاء ہیں سارے شَیدا آپ کے
ہیں ستاروں سے صحابہ آپ کے

خوف میں ڈالا نہیں ہے فقر نے
اپنا سب کچھ دے دیا بوبکر نے

آپ کے پیچھے ہی چلتے ہیں عمر
جو بھی فرمائیں، جھکا دیتے ہیں سر

تابعِ فرماں ہیں عثمانِ غنی
فخر کرتے ہیں غلامی پر علی

سب سے زیادہ آپ ہیں عزت مآب
آپ کا اَخلاق ہے اُمّ الکتاب

آپ خود ہی طالب و مطلوب ہیں
خالقِ کونین کے محبوب ہیں

شاہدِ حسنِ مجسم آپ ہیں
باعثِ تخلیقِ آدم آپ ہیں

برائے اصلاح و تبصرہ:
محترم جناب الف عین صاحب

مزمل شیخ بسمل بھائی
اور
محمد اسامہ سَرسَری بھائی ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ان قوافی پر سوالیہ نشان ہے
خوف میں ڈالا نہیں ہے فقر نے
اپنا سب کچھ دے دیا بوبکر نے
اور
سب سے زیادہ آپ ہیں۔۔۔۔
میں زیادہ کا تلفظ، محض زادہ تقطیع ہوتا ہے
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اب دیکھئے۔۔۔

جو بھی فرمایا، کیا بوبکر نے
اپنا سب کچھ دے دیا بوبکر نے

سب سے بڑھ کر آپ ہیں عزت مآب
آپ کا اخلاق ہے اُمُّ الکتاب ۔۔۔
 
Top