تاسف سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

جاسم محمد

محفلین

سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے​

ویب ڈیسک

January 17, 2022

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز انتقال کرگئے۔

رشید ناز کے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مدیحہ رضوی نے لکھا کہ ’ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔

ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
101685.jpg
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم نے ایک بھارتی فلم میں بھی کام کیا ہے ۔۔۔ مزید براں مرحوم نے ٹی وی سیریل ٰ دشت میں اس بلوچ قبیلے کے سردار کا کردار ادا کیا ہے کہ تعلق مابدولت کا بھی جس سے ہے ۔:):)
 
Top