سیز فائرمیں توسیع کے لئے کارروائی روکی جائے،طالبان قیادت کا پیغام

سیز فائرمیں توسیع کے لئے کارروائی روکی جائے،طالبان قیادت کا پیغام

عامر خان اتوار 6 اپريل

کراچی: طالبان کمیٹی نے طالبان قیادت کا حکومت کو پیغام دیا ہے کہ سیز فائر میں توسیع اورمستقل امن معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ طالبان اور ان کے ذیلی گروپوں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں کی جانے والی کارروائیاں فوری روکی جائیں، کیونکہ حالیہ دنوں میں مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جو کارروائیاں کی گئی ہیں ان پر طالبان کے بعض رہنماؤں کو شدید تحفظات ہیں۔

تاہم اس معاملے پر وفاق نے جواب دیا ہے کہ اس امور کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق اس کا ازالہ کیا جائے گا،طالبان شوریٰ نے وفاق کی جانب سے غیرعسکریت پسند قیدیوں کی رہائی کے عمل کو سراہا ہے۔ طالبان کمیٹی نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ طالبان قیادت میں سیز فائر میں مزید ایک ماہ یا غیر معینہ مدت کی توسیع کے لیے مشاورت کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ فریقین کی دوسری براہ راست ملاقات کے بعد سیز فائر میں توسیع کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ طالبان کمیٹی طالبان شوریٰ سے رجوع کرکے کہے گی کہ سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہبازتاثیر اورسابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت فوری رہاکردیا جائے تاکہ مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت ہوسکے،ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی نے حکومت کوآگاہ کیا ہے کہ پروفیسر اجمل خان سمیت طالبان کی قید میں موجود بعض قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ چند دن میں شروع ہوجائے گا ،تاہم طالبان کمیٹی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سیز فائر کے دوران متنازع بیانات سے گریز کیا جائے تاکہ امن کی کوششیں باآور ثابت ہوسکیں۔

http://www.express.pk/story/242855/
 
دہشت گردوں کو بھی اپنی نیک نیتی اور اپنے اچھے ارادے ثابت کرنے کے لیے اور خیر سگالی کےا ظہار کے طور پر تمام غیر عسکری یرغمالیوں کو بلا کسی شرط کے فورا رہا کر دینا چاہیے کیونکہ ان یرغمالیوں کو مزید قید میں رکھنے کاطالبان کے پاس کو ئی قانونی و اخلاقی جواز نہ ہے۔ ویسے بھی کون سا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایک نہتے اور بے گناہ فرد یا افراد کو اغوا کر لیا جائے اور غیر معینہ قید میں رکھا جائے؟تالی ایک ہاتھ سے نہ بجتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھتے ہیں فوج کب تک انتظار کرتی ہے
فوج تو بیان دے چکی
’فوج اپنے وقار کا ہر حال میں تحفظ کرے گی‘
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ملک کے تمام اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن پاکستان فوج کے وقار کا ’ہرحال میں‘ دفاع کرے گی۔
 
Top