سیر کہان کی کیا کیا دیکھاجو بھی بیتا حال لکھو ( تاجدار عادل

سیر کہان کی کیا کیا دیکھاجو بھی بیتا حال لکھو

کیسے گزرا سال تمہارا ھم کو سب احوال لکھو

پہلے پہل جب ملک چھٹا اور دیس نیا اک دیکھا تو

کس کو سوچا یاد کیا کیاکیا آئے خیال لکھو

کیا یاد ہماری آئی تھی یا بھول گئے ہر عہد وفا

وقت نے کچھ باقی بھی رکھا یا ھو گیا سب پامال لکھو

باتیں اس نے کیسی کی تھیں کتنا اچھا تم کو لگا وہ

مجھ سا بہتر کیسا پایا اس کی کوئی مثال لکھو

زخم جو تم نےھم کو دیئے تھے سب ھیں تازہ ویسے ھی

حال تمہارا اب ھے کیسا دل کی خلش کا حال لکھو

تاجدار عادل
 
Top