سیدسبطِ علی صبا۔ (شخصیت و فن)۔ تبصرے

الف عین

لائبریرین
اختر شاد کی تھیسس کی فائل میرے پاس عرصے سے پڑی تھی لیکن بھول گیا تھا۔ تشکر۔۔ محمد یعقوب آسی
سبط علی صبا پاکستان کے اچھے لیکن نسبتاً کم معروف شاعر رہے ہیں۔ فوجی اور مزدور شاعر جن کے بارے میں احمد ندیم قاسمی لکھتے ہیں : ”وہ اپنے آنگن سے باہر کی دنیا تک چار طرف جب چھینا جھپٹی کے مناظر دیکھتا تھا، اور زرپرست معاشرے کے پاٹوں میں پسنے والے کروڑوں عوام پر نگاہ ڈالتا تھا، تو ایسا ایسا قیامت کا شعر کہہ جاتا ھا کہ تجربات اور محسوسات کی اتنی صداقت اور ساتھ ہی خیال کی اتنی ندرت اور جدت سے اردو غزل ابھی کچھ زیادہ آشنا نہیں تھی۔“
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب، یہ کتاب تصویری شکل میں بھی ایک ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن یونی کوڈ میں آ گئی ہے تو کیا کہنے۔

صبا، انتہائی غیر معروف لیکن بہت اچھے شاعر تھے، میں نے حال ہی میں محفل پر انکی دو غزلیں پوسٹ کی ہیں اگر کوئی اور ملی تو وہ بھی پیش کرونگا۔

خوشی اس وجہ سے بھی زیادہ ہو رہی ہے کہ علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خان اور فیض احمد فیض کی طرح سید سبط علی صبا کی نسبت سے بھی سیالکوٹ کا نام روشن ہو رہا ہے :)
 
Top