سیاپا بریگیڈ کا رونا اس لیے ہے کہ موت نے ان کا گھر دیکھ لیا ہے (سیاسی)

زیرک

محفلین
سیاپا بریگیڈ کا رونا اس لیے ہے کہ موت نے ان کا گھر دیکھ لیا ہے
دو دن سے فوجی جنتا (اسے پاکستان فوج سے مت جوڑئیے گا) اور ان کے پالتو سیاستدانوں، حامی وکلاء اور قبیلۂ قلم فروشاں کے افراد صرف اس لیےسیاپا ڈال رہے ہیں کیونکہ انہوں موت کے فرشتے کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔ مجھے موجودہ صورتِ حال سے ملتا جلتا ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے سوچا آپ سے بھی شیئر کرتا چلوں۔ واقعہ کچھ یوں کہ کسی گاؤں میں ایک شخص کا بھائی رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا، تدفین کے بعد وہ شخص قبر کے پاس بیٹھا زار و قطار روئے جا رہا تھا، دوست، رشتے دار اور اہل محلہ سبھی لوگوں نے اسے تسلی تشفی دے کے اس کی ڈھارس بندھانے کی پوری کوشش کی، تو وہ شخص بولا "مجھے بھائی کے مرنے کا غم تو ہے، لیکن اس سے زیادہ غم یہ ہے کہ موت کا فرشتے نے ہمارا گھر دیکھ لیا ہے، اب کیا ہو گا"۔ اس لطیفے اور جنرل مشرف کی سزائے موت کا بغور جائزہ لیں تو ہمیں سیاپا برگیڈ کا رونا سمجھ میں آ جائے گا۔ بات صاف ہے کہ قانون نے پاکستان میں اصل بیماری کو ڈھونڈ کر اس کا شافی علاج بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ بات بڑی واضح ہے لیکن ابھی تک جن کو سمجھ نہیں آئی وہ یوں سمجھیں کہ قانون کے محافظ ججوں نے جرنیل مافیا کا گھر دیکھ لیا ہے، اس لیے اس سیاپا لیگ کا رونا سمجھ آتا ہے۔
 
Top