سیالکوٹ سیکٹر۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ باری،3 شہری شہید، 9 زخمی

حاتم راجپوت

لائبریرین
1102387055-1.jpg

1102387055-2.gif
 

سید زبیر

محفلین
اسلام آباد میں موجود جمہوریت کے دو غازی افوج کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانی کوشش کر رہی ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ سرحد کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی۔ یہاں یہ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ وہاں سے ہورہی ہے اور وہاں بتایا جاتا ہے یہاں سے!
یہاں کی سرخیاں بھی دیکھیں۔
http://bit.ly/1vgTJRz
http://bit.ly/1t7QVWa
میرا ایک دوست آرمی میں جب سرحد پر رہا تو کہتا تھا کہ سرحدی فلیگ سٹاف والے باقاعدہ میٹنگ کرتے تھے کہ کس دن کس وقت کس کی فائرنگ کی باری ہے، تاکہ فریق مخالف اپنے دستوں کو ہٹا سکے :)
 

عبدالحسیب

محفلین
میرا ایک دوست آرمی میں جب سرحد پر رہا تو کہتا تھا کہ سرحدی فلیگ سٹاف والے باقاعدہ میٹنگ کرتے تھے کہ کس دن کس وقت کس کی فائرنگ کی باری ہے، تاکہ فریق مخالف اپنے دستوں کو ہٹا سکے :)
تو گویا ہم نے آرمی جوائن نہیں کر کے کوئی غلطی نہیں کی :) :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
سرحدی سیاست کا تو مجھے علم نہیں لیکن چونکہ میں خود سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہوں اور باجرہ گڑھی اور معراجکے جو سیالکوٹ کے سرحدی شیعہ اکثریتی گاؤں ہیں ان میں رہائش پذیر کچھ احباب نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔ خاص طور پر معراجکے جس میں ہمارے گزشتہ ڈرائیور کا گھر آدھے سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور اس کا بچہ سول ہسپتال سیالکوٹ میں شدید زخمی حالت میں داخل ہے۔جس کی میں نے خود عیادت کی ہے ۔ اور اس کے گھر والوں نے بھی فائرنگ اور انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے۔پچھلے دنوں یو این کے اہلکاروں نے بھی باجرہ گڑھی اور معراجکے کا دورہ کیا تھا اور گاؤں والوں اور متاثرین کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔
1102387056-1.jpg

1102387056-2.gif


اگر سرحدی سیاست واقعی ایسی ہے جیسی قیصرانی برادر نے بتلائی اور یہ کہ اس میں انسانی جانوں کی پرواہ نہیں کی جاتی تو ایسی سیاست پر لعنت ہی بھیج سکتا ہوں۔
 
Top