سہیلی کے نام

عینی مروت

محفلین
کچھ وقت پہلے۔۔۔۔اپنی عزیز بلکہ ،دوپٹہ بدل سہیلی(بقول ابن سعید بھائی)
کی فرمائش پر میری لکھی گئی ایک نظم۔۔۔

سہیلی کے نام

وہ میری شوخ سی چنچل سہیلی مجھ سے کہتی ہے
"سخنور،ہم کو بھی اک نظم کا عنواں بنا دو نا"
تجھے میں کیا کہوں پگلی
جو تم میرے لیے دل کے صدف میں
موتیوں سا قیمتی اخلاص رکھتی ہو،
یہاں حالات جو بھی ہوں
ہماری دوستی کا پاس رکھتی ہو
میرے بےجاں قلم میں تابِ گویائی نہیں اتنی
نہ پھر ہو گی
کہ ان انمول جذبوں کو۔
حروفِ دلنشیں کا تاج پہنا کر امرکر دیں!
میرے الفاظ میں اب تک نہیں تابندگی ایسی
جو ان روشن سی آنکھوں میں دمکتے تارۂ امید کی ضو کو
کبھی بھی حرف کر پائیں
تری فطرت کی شوخی
روتے لمحوں میں بھی ہنستی ہےہنساتی ہے
کہاں ممکن کہ میری نظم میں وہ مسکراہٹ ہو
میرے الفاظ کے لہجے میں ویسی گنگناہٹ ہو
سہیلی،پھر نہ یہ کہنا
کہاں ممکن ہے یہ کرنا
قلم احساس کا لے کر
وفا کی داستاں تیری
ہم اپنے صفحۂ دل پر لکھی رکھیں
تو اچھا ہے!!

نورالعین عینی
 
ابن رضا

لائبریرین

بہت خوب۔ دوستی کے جذبات سے سرشار نظم۔ بہت سی داد۔

جو ان روشن سی آنکھوں میں دمکتے تارۂ امید کی ضو کو
تارا سنسکرت کا لفظ ہے اس کے ساتھ اضافت نہیں لگ سکتی اور

تجھے میں کیا کہوں پگلی

تری فطرت کی شوخی..... وغیرہ
یہاں تمھیں اور تمھاری کا محل ہے کیوں کہ اگر نظم میں آپ کا مخاطب تم ہے یا پھر تم کی جگہ تو ہونا چاہیے (شترگربہ)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے۔ ابن رضا کی بات غور سے دیکھو۔
اصل لفظ ’ستارہ‘ ہے، جس سے ہندی میں ’تارا‘ بنا لیا گیا ہے، سنسکرت میں نہیں میرے خیال میں۔
 
بہت نوازش محترم، اہم نکات کی نشاندہی اور رہنمائی کے لیے۔۔ سلامت رہیں
ایک اور کوشش کر کے دیکھتی ہوں
جو ان روشن سی آنکھوں میں سجے، امید کے تاباں ستاروں کو
کبھی بھی حرف کر پائیں!
تمہاری شوخ فطرت۔۔
روتے لمحوں میں بھی ہنستی ہے،ہنساتی ہے
۔۔
 
عینی مروت

محفلین
بہت خوب عینی صاحبہ،

لاجواب نظم ہے اور خوبصورت جذبے کا اظہار بھی۔

خوش رہیے۔
بہت نوازش جناب ،کلام پسند کرنے کے لیے :)
سلامت رہیں

خوبصورت نظم ہے عینی مروت بٹیا! بہت داد قبول ہو
مشکور ہوں محترم ،پسندیدگی اور تبصرے کے لیے
خوش رہیں
 
عینی مروت

محفلین
اچھی نظم ہے۔ ابن رضا کی بات غور سے دیکھو۔
اصل لفظ ’ستارہ‘ ہے، جس سے ہندی میں ’تارا‘ بنا لیا گیا ہے، سنسکرت میں نہیں میرے خیال میں۔
استاد محترم ، ابن رضا صاحب کے تبصرے کی روشنی میں ایک اور کوشش کرکے دیکھی ہے
ہم ایسے نو آموز اپنے احساسات کا اظہار تو کر لیتے ہیں اور یہاں اسلیے شریک محفل کرتے ہیں تاکہ بزرگوں کے قابل قدر مشوروں کی روشنی میں زبان و بیان کے تمام تر تقاضوں اور قواعد وضوابط سے آگاہی ہو ۔امید کرتی ہوں رہنمائی سے نوازتے رہیں گے
بہت شکریہ
 
Top