سکریبس پر انڈک سکرپٹ ڈسپلے کرنے کے لیے فلاس فیلو شپ پراجیکٹ

نبیل

تکنیکی معاون
اوپن سورس ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر سکریبس میں انڈک سکرپٹس کی سپورٹ شامل کرنے کے لیے اس میں حرف باز لائبریری کا استعمال کرنے کے لیے ایک فلاس فیلو شپ پراجیکٹ کے بارے میں ایک ربط ملا ہے۔ پراجیکٹ کے بارے میں صرف ذیل کی ایک سطر لکھی ہوئی نظر آئی ہے:

Rajeev Sebastian: Indic text rendering in Scribus, a page layout (DTP) application, using the Harfbuzz library

اس صفحے پر ہمارے دوست ابن سعید (سعود عالم) کے پراجیکٹ (اردو او سی آر) کے بارے میں بھی لکھا ہوا ہے۔ :)
مذکورہ بالا پراجیکٹ کے نتائج ہمارے لیے بھی بہت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر سکریبس میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ شامل ہو جاتی ہے تو اس سے لینکس میں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔
فیلو شپ والے صفحے پر ایک پراجیکٹ‌ KDE ڈیسک ٹاپ کی اردو لوکلائزیشن کا بھی ہے۔ یہ بھی بہت اہم پراجیکٹ ہے۔ مجھے ان پراجیکٹس کے نتائج کا انتظار رہے گا۔
 

مکی

معطل
او سی آر پراجیکٹ کہاں پایا جاتا ہے..؟؟

کیڈی کی اردو لوکلائزیشن بہت اہم ہے.. جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ پراجیکٹ بہت سارے لوگوں نے شروع کر رکھا ہے مگر ابھی تک اردو کیڈی دیکھنا نصیب نہیں ہوا.. تاہم مجھے امید ہے کہ کسی اور سے پہلے ہم ان شاء اللہ گنوم کرڈالیں گے..
 
Top