سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی این جی کی قیمت میں 30 روپے90 پیسے فی کلو کمی

گاڑیوں میں گیس کا استعمال ظلم ہے۔ اس کی وجہ سے گھروں میں روٹی نہیں پکتی، اور فیکٹریاں کئی کئی دن بند رہتی ہیں۔ صرف یہ ہوا ہے کہ لوگوں نے دھڑا دھڑ کاریں خرید لیں کہ ایندھن سستا ہے۔ جو گزارہ پبلک ٹرانسپورٹ یا موٹر سائیکل پر ہو سکتا تھا وہ غیرضروری طور پر بڑھا کر سی این جی پر لاد دیا گیا۔
بلکل صیح کہا آپ نے شاکر بھائی۔
 

فہیم

لائبریرین
اس وقت پاکستان کی جی ڈی پی 8 فیصد تک گئی تھی ملک میں فارن انویسٹمنٹ اربوں میں تھی اور مشرف کی حکومت پر دنیا کا بھروسہ تھا اسلیے پاکستان کو فارن ریزیروز میں کوئی مسئلہ نا تھا اس لیے عوام کو سبسڈی دی جاتی تھی ۔ پر اسوقت ان کو فوج کو گالیاں دینا اور ڈیکٹیٹر وغیرہ یاد آتے تھے ۔ جنرل کیانی کو 5 سال لگے فوج کا تھوڑا امیج ری سٹور کرنے میں بہت ہی شدید پالیسیاں اپنا کر فوج کو سول سے دور کیا گیا ۔ اب حکومت جانے عوام :grin:

ہماری عوام بھی جاہل ہے اور کچھ اس میڈیا نے کردیا ہے۔
اچھے کو برا اور برے کو اچھا بنا کر پیش کرنا کوئی ان میڈیا والوں سے سیکھے۔

یہ جتنے بھی ہیں نہ۔
آمر شامر کے نعرے لگانے والے جو سوٹ بوٹ پہن کر ٹاک شوز میں اپنی دوکان چمکانے میں لگے ہوتے ہیں۔

ان کو نہ عوام سے ہمدردی ہوتی ہے نہ ملک سے محبت بلکہ بس اپنا مفاد اور نام کرنا ہی مقصود ہوتا ہے۔

ان کو تو بیچ سڑک پر لاکر جوتے لگائیں جائیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے آج تک ایک بات سمجھ نہیں آئی یہ چیمبر والے خود بجلی کیوں بنا لیتے ائیر پورٹ تو بنا ڈالتے ہیں پھر کیوں نہیں لگاتے کوئی اپنی ضرورت جتنا پلانٹ ؟ ضروری نہیں کہ گیس تیل سے ونڈ اور سولر بنوا لیں بڑا سا :rolleyes:

یہ ایئر پورٹ والی بات شاید آپ نے سیالکوٹ چیمبر کے حوالے سے کی ہے کیونکہ پاکستان میں یہ شاید واحد مثال ہے۔ تو بجلی کے حوالے سے عرض ہے کہ سیالکوٹ کی ضرورت کیلیے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا سیالکوٹ چیمبر کا منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے کسی صاحب بہادر کی میز پر منظوری کیلیے پڑا سڑ رہا ہے۔
 

عسکری

معطل
یہ ایئر پورٹ والی بات شاید آپ نے سیالکوٹ چیمبر کے حوالے سے کی ہے کیونکہ پاکستان میں یہ شاید واحد مثال ہے۔ تو بجلی کے حوالے سے عرض ہے کہ سیالکوٹ کی ضرورت کیلیے 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا سیالکوٹ چیمبر کا منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے کسی صاحب بہادر کی میز پر منظوری کیلیے پڑا سڑ رہا ہے۔
اگر تیل والا نا ہوا تو مافیا ضرور درمیان میں ہو گی (n)
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر تیل والا نا ہوا تو مافیا ضرور درمیان میں ہو گی (n)

جی مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں، لیکن یہ علم ہے کہ پرائیوٹ ہے اور پیداوار اور بلوں کی وصولی سب پرائیوٹ یعنی سیالکوٹ چیمبر کے تحت ہوگی، قابلِ عمل منصوبہ ہے، اس خاکسار کا باس اس منصوبے کی کمیٹی کا رکن ہے، انہوں نے ہی ایک دن فریادی لہجے میں کچھ رونے روئے تھے :)
 

محمد وارث

لائبریرین

جی واقعی افسوس کی بات ہے، سیالکوٹ سے مکمل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور ایکسپورٹ اندسٹری کو مہنگے ڈیزل سے جنریٹر چلا کر فیکٹریاں چلانے سے مکمل نجات مل سکتی ہے۔ سیالکوٹ میں بجلی کی کھپت زیادہ سے زیادہ 80 میگاواٹ تک اور کم سے کم 25 میگاواٹ ہے، لیکن وائے ہے ان حکومتوں اور بیوروکریسی پر۔
 

علی فاروقی

محفلین
موجودہ حکومت سے زیادہ نا اہل حکومت شاید ہی کبھی اس ملک کو ملی ہو،رشوتیں دے کر اور نقلیں مار کر امتحان پاس کیے ہوئے یہ لوگ نہ تو مسائل کا درست تجزیہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی حل تلاش کر سکتے ہیں،اور پھر سوچنے کی بات ہے نا کہ کرپشن کی گود میں پلے بڑھے ہوئے یہ لوگ کرپشن نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔نہ تو بجلی کا بحران اتنا شدید ہے کہ پاکستان کے وسائل کی حد سے باہر نکل جائے،اور نہ ہی سی این جی کو کوئی ایسی قلت پیدا ہونی تھی، لیکن کیاکیا جائے کہ یہاں منصوبہ بندی صرف اپنے بینک اکاونٹ بھرنے کے لیے کی جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ کیا اسپریم کورٹ کے ججز نے قومی معیشت کا ایک سبق بھی اسکول میں پڑھا ہے؟ جب کھانے والے 18 کروڑ ہوں اور مہیا تیل اور گیس کم سے کم ترین ہو جائے تو قانون پاس کر دینے سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہوتی۔ بلکہ ایک انڈر گراؤنڈ بلیک مارکیٹ کا جنم ہو جاتا ہے!
 
Top