سپائڈر مین پنجابی تفریحی ویڈیو فلم

مہوش علی

لائبریرین
:D :p :) :lol: :p

ذرا یہ ملاحظہ تو فرمائیں (اگر ہنستے ہنستے برا حال نہ ہو جائے تو کہئے گا)



یہ اردو ویب کے جملہ سائیٹ کا ایڈریس ہے، جہاں آجکل ہم تجرباتی تخریبی کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اس کے Main Menu (داھنی طرف) آپ کو "سپائڈر مین پنجابی تفریح" کا لنک نظر آ جائے گا۔

اس کے علاوہ، اس کے عین اوپر ایک مزاحیہ گانا "نوما نوما" بھی موجود ہے جو کہ پہلے بھی یہاں پوسٹ کیا جا چکا ہے۔


نوٹ:
اگر کسی کو پھر بھی لنک نہ ملے تو ڈائریکٹ لنک یہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب مہوش۔

میرا مشورہ یہ ہوگا کہ نئے آئٹمز کے ربط مین مینو میں دینے کی بجائے انہیں کسی سیکشن اور کٹیگری کی ذیل میں ڈالیں۔ دوسرے فلیش embed کرنے کے لیے بھی جملہ کا کوئی ماڈیول وغیرہ ہوگا۔ ذرا جملہ میں ملٹی میڈیا شامل کرنے پر کچھ ریسرچ کریں۔ اگر کوئی اچھا کمپوننٹ ملتا ہے تو بتائیں۔ میں دیکھوں گا کہ یہ انسٹال ہو سکتا ہے یا نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
ان ایکسٹنشنز کو استعمال کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ویڈیو کو اپلوڈ کیا جائے۔

مگر سپائڈر مین اور دیگر بہت سی ویڈیوز کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ انہیں جملہ سرور پر اپلوڈ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اپنے ہوسٹ سرور پر ایسے ایمبیڈڈ ہیں کہ قاری صرف اُسی ویب سائیٹ پر ان موویز کو دیکھ سکتا ہے۔
اب ایسی ویڈیوز کا ایک بہت اچھا حل Wrapper کرنے کا ہے۔ اور میں نے "نوما نوما" کو ایسے ہی wrapper کے ذریعے پیش کیا ہے۔ مگر جملہ میں "ریپر" کی یہ سہولت صرف مینو آئیٹم کے ساتھ موجود ہے، جبکہ "کانٹینٹ آئیٹم" میں مجھے نہیں معلوم کہ کیسے wrapper کا استعمال کیا جائے۔

سپائڈر مین کو میں نے سیکشن اور پھر کیٹیگری کے تحت ہی بنایا ہے۔ اور اسی لیے نئے ویڈیوز ملنے پر فورا ہی اسے تبدیل کر لوں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، ذرا یہ چیک کریں۔

میں نے جملہ پر
آل ویڈیو پلگ ان انسٹال کر دیا ہے۔ اب آپ کافی سارے ویڈیو ہوسٹس کے روابط جملہ کی پوسٹس میں شامل کر سکتی ہیں۔آپ جملہ کے ایڈمن سیکشن میں جا کر اس کی ڈاکومنٹیشن پڑھ سکتی ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سیدھے سادھے الفاظ میں۔۔۔۔۔ زبردست

نبیل بھائی، آپ نے یہ ایکسٹنشن ڈھونڈ کر کمال ہی کر دیا ہے۔ ہر چیز اب بچوں کا کھیل لگ رہی ہے (جبکہ اس سے قبل ناممکنات میں نظر آ رہی تھی۔

ایک مہربانی اور فرما دیں۔ اور وہ یہ کہ ٹیب اور سلائیڈ کا میمبوٹ بھی انسٹال کر دیں (میں کوشش کر رہی ہوں مگر مجھ سے تو یہ انسٹال نہیں ہو سکا)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
ذرا جملہ سائیٹ کو تو دیکھئے گا۔ وہاں کچھ پرابلم ہو گئی ہے اور ایرر آ رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسے دوبارہ چیک کریں، اب یہ ٹھیک ہو گیا ہے۔ میں نے ایک تبصرے کا کمپوننٹ انسٹال کیا تھا، وہ ایرر دے رہا ہے۔ اس لیے میں نے فی الحال اسے ہٹا دیا ہے۔ باقی میں نے آپ کے کہنے پر ٹیب پلگ ان انسٹال کر دیا ہے اور اس کے علاوہ میں نے ایک ڈاؤنلوڈ منیجر DocMan بھی انسٹال کیا ہے۔ اسے بھی چیک کریں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جی نبیل بھائی،
اب یہ صحیح نظر آ رہا ہے۔
ویسے آپ اتنی صبح صبح (یا اتنی رات رات) کیا کر رہے ہیں؟؟؟ میں تو صبح کی نماز کے لیے اٹھی تو آپکو جملہ پر ہی پایا :) :) :) لگتا ہے جملہ نے آپکی نیند چرا لی ہے۔
ڈاک مین ڈاؤنلوڈ مینیجر بہت promising نظر آ رہا ہے اور چیزیں آسان ہوتی معلوم ہو رہی ہیں۔ میں ابھی اسکا استعمال سیکھتی ہوں۔

ویسے کیا وجہ ہے کہ میں ٹیب\سلائیڈ والا میمبوٹ انسٹال نہیں کر پائی؟ میرا طریقہ کار یہ تھا کہ زپ فائل کو اپنے ڈیسک ٹاپ پر ڈاؤنلوڈ کیا۔ پھر میمبوٹ انسٹالر کے ذریعے اس زپ فائل کو اپلوڈ اور انسٹال کرنے کی کوشش کی، مگر ہمیشہ ایرر کا پیغام ملا۔ کیا میرے طریقہ کار میں کوئی غلطی ہے؟ [یا پھر زپ فائل کو ڈائریکٹ اپلوڈ کر کے انسٹال نہیں کیا جا سکتا؟]
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈاک مین مجھے ایرر دے رہا ہے (بلکہ مسلسل ایرر دے رہا ہے)

میں نے آپکو جملہ میں موجود پرائیویٹ میسج کے ذریعے بھی مطلع کیا ہے۔ اس پر بھی ذرا نظر رکھئے گا۔

ویسے جملہ کو سیکھنے کا یہ عمل بہت دلچسپ ہے۔ جوں جوں جملہ سمجھ آتا جا رہا ہے، دلچسپی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ :)

قیصرانی بھائی۔۔۔۔ ذرا آپ بھی اس جملہ پر نظر رکھیں۔ بہت دلچسپ چیز ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
زکریا بھائی اور نبیل بھائی، جملہ پر میرا یوزر نیم نہیں‌ قبول ہو رہا :(

جی بھائی جی۔۔۔۔ کیا جملہ سیکھنے پر کوئی پیش رفت ہوئی؟

میں نے جملہ سیکھنے پر ایک گائیڈ اردو میں لکھی ہے جو کہ آپ کو اردو ویب کے جملہ سیکشن میں مل جائے گی۔

اسی طرح، میں نے کچھ کتابیں بھی جملہ ویب سائیٹ پر اپلوڈ کیں ہیں۔ مجھے تو جملہ کافی Promising نظر آ رہا ہے اور اسکی وجہ وہ ایکسٹنشنز ہیں، جو اسے بہت ممتاز کر رہی ہیں۔


میرا خیال تو یہ ہے کہ جملہ ہمیں بہت اچھا موقع دے رہا ہے کہ ہم مل کر ایک صحیح اردو ویب سائیٹ بنائیں، جہاں ہم پورے انٹرنیٹ پر بکھرا ہو اردو مواد ترتیب کے ساتھ جمع کر دیں۔ (یعنی ایک طرح کا اردو پورٹل ہو جہاں تمام اردو وسائل ترتیب کے ساتھ جمع ہوں)۔
 
Top