سو کلمات رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے

فاخر رضا

محفلین
سو کلماتِ پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ا۔ انسان جتنا جتنا بوڑھا ہوتا جاتا ہے اس کے اندر دوصفات جوان ہوتی جاتی ہیں: ایک حرص اور دوسری آرزو۔
2۔ میری امت کے دوگروہ ایسےہیں کہ اگر وہ ٹھیک ہوجائیں تو میری امت درست ہوجائے گی اور اگر وہ بگڑجائیں تو میری امت بگڑجائے گی: ایک علماء اور دوسرے حکام۔
۳۔ تم سب گلے بان ہواورایک دوسرےکی نگرانی کے ذمے دار ہو۔
4۔ہرایک کو مال سے راضی نہیں کیا جاسکتا، لیکن حسن اخلاق سے راضی کیا جاسکتا ہے۔
۵۔ غربت و ناداری بلا ہے اس سے بدتر جسمانی بیماری اوردل کی بیماری سے زیادہ دشوار دل کی بیماری ہے
6۔ مومن ہمیشہ حکمت کی تلاش میں رہتا ہے۔
7۔ علم کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
۸۔ انسان کا دل اس پر کی مانند ہے جو جنگل میں کسی درخت پر اٹکا ہوا ہو،اور ہوا کے چلنے سے ہروقت متغیر اور اوپر نیچے ہوتا رہتا ہو۔
9۔مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سےدوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔
10۔ نیک کاموں کی ہدایت خودوہ کام کرنے کی مانند ہے۔
11۔ہر سوختہ دل کے لئے آ خر کارایک اجرہے۔
12۔ جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔
13۔ عورتوں کے ساتھ سلوک میں اللہ سےڈرو اور جتنا ہوسکےان کے ساتھ نیکی سے پیش آؤ۔
14۔سب کا پروردگار ایک ہے اور سب ایک ہی باپ کی اولاد ہیں۔ تم سب فرزند آدم ہواور آدم مٹی سے پیدا ہوئےہیں۔ خدا کی نظر میں تم میں سب سے زیادہ باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔
15۔ ضد سے پرہیز کرو کہ اس کا سبب جہالت اوراس کا نتیجہ شرمندگی ہے۔
16۔بدترین انسان وہ ہے جوخطا کومعاف نہ کرے اور لغزش سے چشم پوشی نہ کرے اور اس سے بھی زیادہ بدتر وہ ہے جس کے شرسےلوگ محفوظ نہ ہوں اور اس کی طرف سے انہیں نیکی کی امید نہ ہو
17۔غصہ نہ کرواوراگر غصہ آجائے تو لمحے بھر کے لئے خالق کی قدرت کے بارے میں سوچو۔
18۔جب تمہاری تعریف کی جا تو تم کہو اے خدا مجھے اس سے بہتر بنادے جتنا یہ مجھے سمجھتے ہیں اور میرے بارے میں جو باتیں یہ نہیں جانتے انھیں تو معاف فرمادے اور جو کچھ یہ کہتے ہیں مجھے اس کا ذمےدار نہ ٹہرا۔
19۔خوشامد کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈال دو
20۔اگرخدا کسی بندے کے ساتھ نیکی کرنا چاہتا ہے تو اس کے نفس کو اس کے لئے واعظ اور رہنما بنا دیتا ہے۔
21۔مومن صبح وشام انپے آپ کوخطا کار سمجھتے ہوئے بسر کرتا ہے۔
22۔تمہاراسخت ترین دشمن وہ نفس امارہ ہے جوتمہارےدو پہلوؤں کے درمیان واقع ہے۔
23۔بہادر ترین انسان وہ ہے جواپنےنفس پرغلبہ پالے۔
24۔اپنی نفسانی خواہشات کا مقابلہ کرو تاکہ اسکے مالک بن جاؤ۔
25۔ اس انسان کا بھلا ہو جواپنے عیوب پر توجہ کی وجہ سے دوسروں کے عیوب پر توجہ سے باز رہے۔
26۔۔سچائی دل کوسکون پہنچاتی ہے اورجھوٹ شک اور پریشانی پیدا کرتا ہے۔
27۔ مومن آسانی سے انس حاصل کر لیتا ہے اور دوسروں کے ساتھ مانوس ہو جاتاہے۔
28۔مومنین عمارت کے اجزا کی مانند ایک دوسرے کی حفاظت کرتے ہیں۔
29۔مومنین کی آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی اس بدن کی مانند ہے کہ جب اس کا ایک عضو تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو دوسرے اعضا بخار اور بےخوابی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
30۔ انسان کنگھی کے دندانوں کی طرح برابر ہیں۔
31۔حصول علم ہرم سلمان پر واجب ہے۔
32۔ جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں، عقل سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں اور غوروفکر سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔
33۔گہوارے سے گور تک علم حاصل کرو۔
34۔علم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے۔
35۔مومن کی عظمت شب بیداری میں ہے اوراس کی عزت دوسروں سے بے نیازی میں ہے ۔
36۔ علما ،علم کے پیاسے ہوتے ہیں۔
37۔محبت، بہرہ اور اندھا کردیتی ہے۔
38۔خدا کاہاتھ جماعت کے ساتھ ہے۔
39۔پرہیزگاری جسم اور روح کو آرام بخشتی ہے۔
40۔ جوکوئی چالیس دن خدا کی خاطر زندگی گزارے تو حکمت کے چشمے اس کے دل سے زبان پر جاری ہوجاتے ہیں۔
41۔ خدا کی نظر میں اپنے گھرانے کے ساتھ رہنا،مسجد میں ڈیرا ڈال دے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
42۔ تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمہیں تمہارے عیب دکھائے۔
43۔علم کولکھ کر قید کرلو۔
44۔جب تک دل ٹھیک نہ ہو،ا یمان ٹھیک نہ ہوگا، اور جب تک زبان درست نہ ہو،دل درست نہ ہوگا۔
45۔جب تک کسی کی عقل کا امتحان نہ لےلو اس کے اسلام لانےکواہمیت نہ دو۔
46۔صرف عقل کے ذریعے سے نیکیوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔ جس کے پاس عقل نہ ہووہ دین سےمحروم ہے
47۔ دین کو جتنا نقصان دشمن پہنچاتے ہیں اس سے زیادہ نقصان جاہل کی زبان پہنچاتی ہے۔
48۔میری امت کے ہرصاحب عقل کے لئے چار چیزیں ضروری ہیں:علم کوسننا ،اسے یاد رکھنا ،اسے پھیلانا اور اس پر عمل کرنا۔
49۔مومن کوایک سوراخ سے دومرتبہ نہیں ڈ سا جاسکتا۔
50۔ مجھےاپنی امت کی غربت کا نہیں بے تدبیری کا خوف ہے۔
51۔خدا خودجمیل ہےاور جمال کوپسند کرتا ہے۔
52۔ اللہ ہنرمند مومن کو پسند کرتا ہے۔
53۔خوش آمد مومن کی عادت نہیں ہوتی۔
54۔ طاقت کا تعلق زورِبازو سے نہیں ہے بلکہ طاقتوروہ ہے جواپنے غصے پر قابو پالے۔
55۔ بہترین انسان وہ ہے جو دوسرےانسانوں کے لئے سب سے زیادہ مفید ہو۔
56۔تمہارےگھروں میں سے بہتری گھروہ ہے جس میں کوئی یتیم عزت سے زندگی گزارتا ہو۔
57۔کتنی اچھی ہے وہ حلال دولت جو کسی نیک انسان کے ہاتھ میں ہو۔
58۔عمل کا سلسلہ موت پر ختم ہوجاتا ہے، سوائے ان تین ذرائع کے: ایسی نیکی جو جاری رہنے والی ہو،ایسا علم جو مسلسل فائدہ پہنچاتا رہے، ایسی نیک اولاد جو والدین کے لئے دعائے خیر کرے۔
59۔خدا کی عبادت کرنے والے تین قسم کے ہیں: ایک وہ جو خوف کی وجہ سے عبادت کرتے ہیں، اور یہ غلاموں کی عبات ہے۔ دوسرے وہ جو اجر کی لالچ میں عبادت کرتے ہیں ، اور یہ مزدوروں کی عبادت ہے۔تیسرے وہ جو عشق و محبت کی وجہ سے عبادت کرتے ہیں ، اور یہ آزاد مردوں کی عبادت ہے۔
60۔تین چیزیں ایمان کی علامت ہیں:تنگدستی کے باوجود دوسروں کی مدد کرنا، کسی کے فائدے کے لئے اپنے حق سے دستبردار ہوجانا، طالبعلم کوعلم سکھانا۔
61۔دوست سے اپنی دوستی کا اظہار کروتاکہ محبت کا تعلق مضبوط تر ہو۔
62۔تین چیزیں دین کے لئے نقصاندہ ہیں:بدکار فقیہ، ظالم رہنما‘جاہل عابد۔
63۔لوگوں کو ان کے دوستوں کے ذرائے پہچانو کیونکہ انسان اپنے جیسا اخلاق رکھنے والے کو دوست بناتاہے۔
64۔چھپ کر گناہ گناہگارکونقصان پہنچاتا ہے اور کھلم کھلا گناہ کرنا معاشرے کو۔
65۔دنیا کے کاموں کی بہتری کے لئے کوشش کرو لیکن اُمور آخرت کے لیے اس طرح کام کرو گویاکل ہی اس دنیا سے جارہے ہو۔
66۔روزی کوزمین کی گہرائیوں میں تلاش کرو۔
67۔کبھی کبھی لوگ خودستائی سے اپنی قد گھٹا دیتے ہیں اور انکساری سے اپنا مقام بڑھالیتےہیں۔
68۔خدایا! میرے بڑھاپے اور زندگی کے آ خری ایام میں فراخ ترین روزی عطا فرما
69۔اولاد کے باپ پر حقوق میں سے یہ بھی ہیں کہ اس کا اچھا نام رکھے، اسے لکھنا سکھائے اور جب بالغ ہوجائے تو اسکی شادی کرے۔
70۔صاحب اقتدار طاقت کواپنے مفاد میں استعمال کرتا ہے۔
71۔اعمال کےترازو میں رکھی جانے والی بھاری ترین چیزخوش اخلاقی ہے۔
72۔تین چیزیں عقلمند انسان کی توجہ کے قابل ہیں: زندگی کی بہبودی، زادآخرت، حلال مسرت۔
73۔ایسے انسان کی کیا بات جو فالتو مال دوسروں کودید ے اور فالتوباتیں اپنے پاس رکھ لے۔
74۔ موت میں ہر نصیحت کرنے والے سے بے نیاز کردیتی ہے۔
75۔ حکومت اور اقتدار کی اتنی ہوس اور آ خر میں اتنا غم اور پشیمانی
76۔ بدکار عالم بدترین انسان ہے۔
77۔ جس جگہ بدکار حکمراں اوراحمق معزز ہوجائیں وہاں کسی بلا کی توقع رکھو۔
78۔ لعنت ہواس پر جواپنا بار دوسروں کے دوش پر ڈال د ے۔
79۔ انسان کی خوبصورتی اس کی گفتار میں ہے۔
80۔ عبادت کی ساتھ قسمیں ہیں اوران میں سے سب سے عظیم حلال روزی طلب کرنا ہے۔
81۔ لوگوں سے خدا کے خوش ہونے کی علامت اُن کے یہاں قیمتوں میں کمی اور ان پر عادلانہ حکومت ہے۔
82۔ہرقوم اسی حکومت کے لائق ہے جواس پر ہوتی ہے۔
83۔ گالیاں دے کر لوگوں کی عداوت کے سوا کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے۔
84۔بت پر ستی کے بعد جس چیز سے مجھے روکا گیا ہے وہ لوگوں کے ساتھ جھگڑا کرنا ہے۔
85۔ جو کا م سوچے سمجھے بغیر انجام دیا جائے اس میں بسااوقات نقصان کا امکان ہوتا ہے۔
86۔جو شخص لوگوں کے ساتھ اتفاق سے رہنےکی نعمت سے محروم ہے وہ نیکیوں سے یکسر محروم رہے گا۔
87۔ دوسروں سےکوئی چیزنہ مانگو چاہے مسواک کی ایک لکڑی ہی کیوں نہ ہو۔
88۔ خدا کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ وہ اپنے بندے کو اس کے ساتھیوں کے درمیان خاص امتیاز کے ساتھ د یکھے۔
89۔مومن خوش رو اور شوخ ہوتا ہے اور منافق ترش رو اور غصیلہ ۔
90۔ اگر فال بدلو تو اپنا کام جاری رکھواور برا خیال کرو تو بھول جاؤ اور اگر حسد ہوجائے تو پروقار رہو۔
91۔ محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کرو کہ یہ کینے کودل سے نکال دیتا ہے۔
92۔ جو شخص اس حالت میں صبح کرےکہ مسلمانوں کے امور کی اصلاح کی فکر میں نہ ہو تو وہ مسلمان نہیں ہے۔
93۔ خوش روئی کینے کودل سے نکال دیتی ہے۔
94۔ کہیں لوگوں کا خوف تمہیں حق بات کہنےسے بازنہ رکھے!
95۔ عقلمند ترین انسان وہ ہے جودوسروں کے ساتھ اچھی طرح بنا کے رکھے۔
96۔ ایک ہی سطح پر زندگی گزارو،تا کہ تمہارے دل ایک ہی سطح پر رہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ میل ملاقات رکھو تا کہ باہم مہربان رہو۔
97۔ موت کے وقت لوگ پوچھتے ہیں کہ کتنا مال ودولت چھوڑا ہے؟ اور فرشتے پوچھتے ہیں کہ کتنا نیک عمل آگے بھیجا ہے؟
98۔اللہ کے نزدیک نفرت انگیز ترین حلال کام طلاق ہے۔
99۔ لوگوں کے درمیان اصلاح کرنا بہترین کارخیر ہے۔
100 خدایا مجھےعلم سے توانا، بنا بردباری سے زینت بخش، پرہیزگاری سے عزت دے اور تندستی سے خوبصورتی عطا فرما۔
یہ اقوال شہید مطہری کی کتاب سیرت نبوی ایک مطالعہ سے لئے گئے ہیں. پبلشر، دارالثقلین
 

سیما علی

لائبریرین
جو شخص اس حالت میں صبح کرےکہ مسلمانوں کے امور کی اصلاح کی فکر میں نہ ہو تو وہ مسلمان نہیں ہے۔
93۔ خوش روئی کینے کودل سے نکال دیتی ہے۔
94۔ کہیں لوگوں کا خوف تمہیں حق بات کہنےسے بازنہ رکھے!
پروردگار
جزائے خیر عطا فرمائے آمین
ڈھیروں دعائیں سلامت رہیے شاد و آباد رہیے۔۔۔
 
Top