سوچا تھا پیار نہ کریں گے

قیصرانی

لائبریرین
یہ گانا پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد چاکلیٹ ہیرو وحید مراد صاحب پر فلمایا گیا تھا۔ چاکلیٹ ہیرو سے کیا مراد ہے، یہ ایک طویل داستان ہے جو مجھے بھی معلوم نہیں‌ ہے :wink:


[YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=X2eLfkbNiLs[/YOUTUBE]​

یہ رہے اس کے بول



سوچا تھا پیار نہ کریں
ہم نہ کسی پہ مریں گے

لیکن وہ کالی آنکھیں
تڑپانے والی آنکھیں

لے گئیں دل کا قرار

سوچا تھا پیار نہ کریں گے
ہم نہ کسی پہ مریں گے

کسی کی آنکھوں میں
لکھا تھا خوبصورت سا کوئی افسانہ

نگاہیں ملتے ہی
ہمارا دل اچانک ہو گیا دیوانہ

ایسا چلایا جادوخود پہ رہا نہ قابو
ہو گئے بے اختیار

سوچا تھا پیار نہ کریں
ہم نہ کسی پہ مریں گے

لیکن وہ کالی آنکھیں
تڑپانے والی آنکھیں

لے گئیں دل کا قرار

سوچا تھا پیار نہ کریں

تمہاری باتوں سے
کسی کا روٹھنا غصے میں آجانا

ہماری عادت پر کسی کا مسکرانا دل جلانا توبہ

چاہے وہ جیسی بھی ہے ہمیں اچھی لگی ہے
اس پہ دل و جاں نثار

سوچا تھا پیار نہ کریں
ہم نہ کسی پہ مریں گے

لیکن وہ کالی آنکھیں
تڑپانے والی آنکھیں

لے گئیں دل کا قرار

قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
تم کو کیسے پتا کہ یہ طویل داستان ہے ، جبکہ تم کو کچھ معلوم ہی نہیں ۔۔۔ :wink:
وحیدمُراد کو چاکلیٹی ہیرو اس لیئے کہا جاتا تھا کہ وہ بہت سانویلے تھے ۔

اور ہاں یہ گانا احمد رُشدی کی آواز میں ہے اگر تمہارے پاس احمد رُشدی کے اور بھی گانے ہوں تو پلیز پوسٹ کردو نا ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
تم کو کیسے پتا کہ یہ طویل داستان ہے ، جبکہ تم کو کچھ معلوم ہی نہیں ۔۔۔ :wink:
وحیدمُراد کو چاکلیٹی ہیرو اس لیئے کہا جاتا تھا کہ وہ بہت سانویلے تھے ۔

اور ہاں یہ گانا احمد رُشدی کی آواز میں ہے اگر تمہارے پاس احمد رُشدی کے اور بھی گانے ہوں تو پلیز پوسٹ کردو نا ۔۔۔
میں نے جن سے پوچھا تھا، انہوں‌نے کہا تھا کہ لمبی بات ہے، پھر کبھی سہی۔

باقی یار میں گانے سنتا رہتا ہوں، جیسے ہی کوئی اچھا گانا سنا، فوراً اپ لوڈ کر دیا۔ ویسے میرے پاس آڈیو میں بہت بڑا ذخیرہ ہے جو ابھی یہاں منتقل کرنے کا موقع نہیں مل رہا :(

قیصرانی
 
Top