شمشاد
لائبریرین
پاکستان میں سول ایوی ایشن نے کمائی کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ اپنے کسی عزیز کو ایئرپورٹ چھوڑنے جائیں یا آپ کا کوئی عزیز ایئرپورٹ پر آ رہا ہو تو جیسے ہی آپ کی گاڑی ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہو گی، آپ سے پوچھا جائے گا کہ ڈرائیور اور مسافر کے علاوہ کتنے لوگ ہیں۔ اب فرض کریں گاڑی میں چھ افراد ہیں۔ ان میں ایک ڈرائیو کر رہا ہے، دو مسافر ہیں جنہوں نے جانا ہے باقی کے تین رخصت کرنے آئے ہیں تو جو رخصت کرنے آئے ہیں ان کو 20 روپے فی کس دینے پڑیں گے۔ گاڑی پارکنگ کے پیسے الگ سے ہیں۔
میں نے Caa کے ایک افسر سے پوچھا اگر ایسا ہے تو رخصت کرنے والے ائیرپورٹ سے باہر اتر کر پیدل آ جایا کریں گے، کہنے لگے، ادھر بھی ٹھیکدار کے آدمی کھڑے ہیں، وہاں بھی ان سے پیسے وصول کیے جائیں گے۔
اس سے ایک طرف تو Caa کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، دوسری طرف جو دیہاتوں سے پورا پورا دیہات کسی مسافر کو چھوڑنے آتا تھا ان کی حوصلہ شکنی ہو گی اور ائیرپورٹ پر رش میں بھی خاطر خواہ کمی ہو گی۔