سنہری اصول

گل زیب انجم

محفلین
احتاط :-
یوں تو ہر شخص ہی زندگی میں کئی نہیں کئی گرتا ہے اور اُٹھ جاتا ہے لیکن
کسی کی نظروں سے
گرا ہوا کبھی بھی اُٹھ نہیں پاتا.
 

bilal260

محفلین
مجھے تو سمجھ آ گئی مگر یہ اردو فقرہ یا اردو الفاظ صحیح مفہوم واضح نہیں کر رہے۔
 

bilal260

محفلین
یہ غلطی بتانے کے لئے نہیں کیا بس شغل لگانے کے لئے کیا ہے کیونکہ میں تو پتلا ہی خطا ہوں۔
کسی میں کیا عیب یا غلطی نکالوں۔
 

گل زیب انجم

محفلین
جنت :-
جنت میں جانے کے لیے
موت کا ذائقہ چکهنا ضروری ہے
ہماری سادگی کہہ لیجیے کہ
ہم اس ذائقے کو چکهے بنا
جنت میں جانا چاہتے ہیں ۔
 

گل زیب انجم

محفلین
کبھی غور کرنا :-
کچھ ایسے کالے کلوٹے سے چہروں پر
جن کی ظاہری خوبصورتی
تو
کچھ بھی نہیں ہوتی
لیکن
وہ اندر سے
لاکھوں حسینوں سے
حسین ہوتے ہیں .
 

گل زیب انجم

محفلین
اخلاق :-
کچھ ایسے بااخلاق لوگ ہوتے ہیں
جو اجنبی ہونے کے باوجود بھی
دل میں اتر جاتے ہیں
اور کچھ ایسے
اپنے بھی ہوتے ہیں جو
اخلاق کی کمی کے باعث
دل سے اتر جاتے ہیں۔
 

گل زیب انجم

محفلین
تعلق :-
زبان کا تعلق
باتوں سے تو ہوتا
ہو گا
لیکن کہنے سے
نہیں ہوتا
کیونکہ
کہتے تو وہ بھی
بہت کچھ ہیں
جن کی
زبان نہیں
ہوتی :-
 
Top