سندھی ورڈ پریس ایک سوال

میں ورڈ پریس کو سندھی میں ترجمہ کرنا چاہتا ہوں اور جب میں مطلوبہ سائٹ پر گیا تو میری حیرانی کی حد نہ رہی کہ وہ سندھی دیواناگری میں لکھی ہوئی ہے۔ آپ تمام برادران کو پتہ ہے سندھی عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جبکہ آج سے تقریباَ ایک صدی (صحیح وقت یاد نہیں( دیواناگری میں لکھی جاتی تھی جبکہ آج بھی انڈیا میں بزرگ ہندو عربی اسکرپٹ میں لکھتے ہیں۔
اب مسئلے کا حل کوئی مجھے بتائے اور برادرم اعجاز اختر سے استدعا ہے کہ اس سلسلے میں یہاں دیواناگری (پتہ نہیں صحیح لکھا ہے یا غلط( اسکرپٹ سکھائے۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ عربی سکرپٹ میں سندھی کا آغاز انگریزوں کے دور سے ہوا۔ انڈیا میں آج بھی سندھی دونوں طرح لکھی جاتی ہے۔ سندھی کے عربی اور دیونگری سکرپت کا تقابل دیکھ لیں شاید فائدہ‌مند ہو۔
 
Top