سمت کا شمارہ 35 کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزان گرامی
تسلیمات
نئے شمارے کی اطلاع کے ساتھ حاضر ہوں۔ آن لائن جریدے ’سمت‘ کا نیا شمارہ نمبر ۳۵، بابت جولائی تا ستمبر ۲۰۱۷ء کا اجراء ہو گیا ہے۔
یہاں کلک کریں
تازہ شمارہ - سَمت

اس شمارے کے مشمولات:
عقیدت کے تحت
محمد مسلم خان کی حمد و مناجات
عبید الرحمٰن نیازی کی نعتِ رسول (صلی اللہ علیہ و سلم)۔۔ ۔

گاہے گاہے باز خواں۔۔۔ کے تحت
شوکت تھانوی کے ناول پگلی کا ایک باب
یاد رفتگاں کے تحت
مختار مسعود۔۔ صاحبِ آوازِ دوست ۔۔۔ نا معلوم
مختار مسعود، آواز دوست اور میں – عبدالوہاب سلیم
اقتباسات ۔۔۔ مختار مسعود
اور
احمد جاوید: ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی
احمد جاوید سے دس سوالات ۔۔۔ تصنیف حیدر
''رات کی رانی'': تجزیاتی مطالعہ ۔۔۔ حمیرا اشفاق
غزلیں ۔۔ ۔ احمد جاوید
مزید خاکہ
بیاد زبیرؔ رضوی ۔۔۔ مظفر علی سیّد

’مانگے کا اجالا‘ کے تحت
موپاساں کی کہانی ’کرسیاں بننے والی ‘ ترجمہ ڈاکٹر کوثر محمود

اس بار کا گوشہ: غضنفر
واحد نظیر کا ’غضنفر کا تعارف ‘
سید مکرم نیاز کا مضمون ’ناول ’پانی‘ کے خالق غضنفر کیا انٹرنیٹ ادبی مافیا کا شکار ہیں ؟ ‘
علی احمد فاطمی کا خاکہ ’دیدہ و دل تمام آئینہ: غضنفر کی شخصیت ‘
قمرالہدیٰ فریدی کا مضمون ’نوکِ قلم سے حدِ نگاہ تک ۔۔۔ ‘
وہاب اشرفی کا یاد گار مضمون ’غضنفر: ایک نئے ذہن کا ناول نگار ‘
بیگ احساس کا تجزیہ ’پانی ‘
نیر مسعود کا مضمون ’کینچلی: تاز گی بھرا ناول ‘
مرزا خلیل احمد بیگ کا مقالہ ’’دِوّیہ بانی‘ - ایک دلت بیانیہ ‘
اقبال مجید کا تجزیہ ’کڑوا تیل: ایک تجزیہ ‘
اور
صفدر امام قادری کا مضمون ’مانجھی-نئی دیومالا گڑھنے کی کوشش ‘
غضنفر کی تخلیقات:
افسانے: کڑوا تیل ، سانڈ ، خالد کا ختنہ
شہر یار کا خاکہ ’حاصلِ سیرِ جہاں کچھ نہیں، حیرانی ہے ‘
تنقیدی مضمون ’غیر افسانوی تحریر کی فسوں کاری ‘
نظمیں: ہجرت ، نئے آدمی کا کنفیشن
مثنوی کا ایک اقتباس : آغاز کربِ جاں کے قصّے کا
اور دو عدد غزلیں
اس شمارے کی شاعری میں
مظفرؔ حنفی، سعود عثمانی، عارفہ شہزاد، کاوش عباسی، خالد اقبال یاسرؔ، عبید الرحمٰن نیازی، راحیل فاروق، جلیل حیدر لاشاری، بھارت بھوشن پنت، ڈاکٹر وقار خاں، شبانہ یوسفاور عمر سیف کی غزلیں
اور
ستیہ پال آنند کی نظم ’آپ کا نام پکارا گیا ہے ۔۔۔ ’، اقتدار جاوید کی دو نظمیں ’سات بازاروں کا شہر‘ اور ’ سیلِ آب ‘سبین علی کی نثری نظمیں ، شبانہ یوسف کی نظم ’لمحہ ‘، نذر حسین ناز کی نظم ’ عجب اک دائرہ ہے زندگی‘ اور کاوش عباسی کے چار قطعات

اس شمارے میں آٹھ افسانے شامل ہیں:
صَیقَل ۔۔۔ فیروز عابد
گوشت والی مخلوق ۔۔۔ شیر شاہ سید
پوت کے پاؤں۔۔۔ نسترن فتیحی
وہ آنکھیں ۔۔۔ محمد جمیل اختر
طوائف۔۔۔ ریاض شاہد
ڈے لائیٹ سیونگ۔۔۔ عاطف ملک
ادھار۔۔۔ عابدہ رحمانی
جیلر۔۔۔ توصیف بریلوی

تنقیدی مضامین میں
ڈاکٹر صفدر کا ’ترقی پسند تحریک کا نمائندہ نقاد: احتشام حسین‘
جاوید اختر کا ’سعادت حسن منٹو کا افسانہ ’’ نیا قانون‘‘ ایک نئی قرأت‘
ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کا ’محمد قلی قطب شاہ کی مذہبی شاعری‘ اور
توصیف بریلوی کا ’بیسویں صدی کی اردو غزل گو شاعرات کا تنقیدی تعارف‘
ان کے علاوہ محمد اسد اللہ کا انشائیہ ’ادب برائے ریڈیو ‘، اور عارف مصطفی کا فکاہیہ ’روحانی ریمانڈ‘ اور امجد علی راجا کی ہزل بھی شامل ہے۔
کتابوں کی باتیں کے تحت ڈاکٹر غلام شبیر رانا کا عزیز جبران انصاری کے افسانوی مجموعے کا مطالعہ

امید ہے یہ شمارہ پسند خاطر ہو گا۔
اپنی رائے سے نوازنا نہ بھولیے۔
اعجاز عبید، مدیر اعلیٰ
 
Top