سلیش نیوز!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو نئے (شمسی) سال میں کامیابیوں سے نوازے اور آپ کو آپ کے گھر والوں کو خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔ میری نئے سال کی یہ بھی تمنا ہے کہ اس محفل کی رونق میں مزید اضافہ ہو اور ہم اردو کی ترویج کے لیے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھاتے رہیں۔

میں نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ آپ دوستوں کو فورم میں کچھ تبدیلیوں کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ ایک تبدیلی یہ ہے کہ پورٹل پیج پر اعلانات کے لیے ایک نیا سلیش نیوز بلاک استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فورم کے اعلانات کے ساتھ ساتھ مختلف کٹیگریز میں نیوز بھی ڈسپلے ہوتی ہیں۔ میں نے اردو کمپیوٹنگ کٹیگری کا نام بدل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ کر دیا ہے اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے نام سے ایک نئی فورم بھی سیٹ اپ کر دی ہے اور اس میں تمام رجسٹرڈ ارکان کو نیوز پوسٹ کرنے کا مجاز بنا دیا ہے۔ یہاں آپ کو پوسٹ پیج پر موضوع کے خانے کے نیچے نیوز کٹیگریز کی لسٹ نظر آئے گی۔ یہ لسٹ میں نے ابتدائی طور پر سیٹ اپ کی ہے۔ اس میں آپ کی تجاویز کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ اس سسٹم کا بنیادی طور پر مقصد سوفٹویر، ہارڈویر، الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن وغیرہ سے متعلقہ نئی خبریں پوسٹ کرنا ہے۔

سلیش نیوز سسٹم بنیادی طور پر سلیش ڈاٹ کی طرز پر ٹیکنالوجی کی مختصر خبریں پوسٹ کرنے اور ان پر تبصرہ کرنے کا سسٹم ہے۔ کچھ ہی دنوں میں ہم آپ کے سامنے اردو ویب پر ایک باقاعدہ ٹیکنالوجی نیوز میگزین پیش کریں گے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی خبریں، تجزیے اور معلوماتی مضامین پیش کیے جائیں گے۔

آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ نظر سے گزرنے والی ٹیکنالوجی کی نئی خبریں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا فورم میں متعلقہ کٹیگری میں پوسٹ کریں اور اس پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

والسلام
 
Top