سلہٹ کی پکار

الف نظامی

لائبریرین
سلہٹ (مشرقی پاکستان) جس کا اصل نام سری ہٹ تھا اس میں برہان نامی ایک درویش رہتا تھا۔ اُس کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ اس نے خوشی میں گائے ذبح کی۔ راجے کو پتہ چلا تو اس نے درویش کے لڑکے کو قتل کرا دیا اور اُس کا دایاں ہاتھ کٹوا دیا۔ برہان الدین چیختا چلاتا سلطان سکندر کے دربار میں پہنچا اور راجہ کے مظالم بیان کر کے طالبِ امداد ہوا۔ سلطان نے راجہ پر حملہ کیا مگر ناکام رہا۔
اوچ کے سہروردی درویش سید احمد کبیر رحمۃ اللہ علیہ کو کشف کے ذریعے اس واقعے کی اطلاع ہوئی۔ انہوں نے اپنے بھانجے سید جلال رحمۃ اللہ علیہ کو چھ سو درویشوں کے ہمراہ سلطان سکندر کی امداد کے لئے روانہ کیا جن کی مدد سے سلطان نے راجہ گوڑ گوبند پر فتح پائی اور مفتوحہ علاقہ سہروردی مشائخ کے حوالے کر دیا۔ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) میں مسلم اکثریت انہی درویشوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اگر کسی کو یقین نہ آئے تو سر جادو ناتھ سرکار کی تاریخِ ہند اٹھا کر دیکھ لے۔
(خانقاہی نظام از نور احمد فریدی ، صفحہ 20 )
 
Top