سعودی عرب کی حکومت کے لیے "سوائن فلئ " ایک بڑی پریشانی

ماسٹر

محفلین
حکومت سعودیہ نے مورخہ 18 جون کو مکہ مکرمہ میں پہلے سوائن فلو کیس کی تصدیق کر دی -
حکومت جہاں حج کی تیاریاں کر رہی ہے وہاں فلو سے بچائو کے انتظامات بھی تیزی سے شروع کر رہی ہے - اس سے قبل مدینہ میں بھی تین کیس ہو چکے ھیں ، جس سے ملک میں اس وقت کل 29 افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ھیں ۔
حکومت کی پوری کوشش ہو گی کہ اس بیماری پر حج کے موقع سے قبل پوری طرح قابو پا لیا جائے جب کہ تمام دنیا سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان اپنے خدا کے حضور " لبیک - - لبیک " کہتے ہوئے حاضر ہوں گے - سعودی عرب اس وقت who کے عالمی ادارے کے ماہرین کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہا ہے -
حج کے علاوہ بھی بہت سے عشاق رمضان ا لمبارک کا مہینہ مقامات مقدسہ پر گزارنے کے لیئے آتے ھیں -
ہم خدا کے حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ ان حقیر کوششوں میں برکت اور شفاء رکھ دے اور اس مبارک موقع پر ہر ایک کو اپنی امان میں رکھے ۔ اور سب خیریت سے آئیں اور خیریت سے جائیں - آمین
 
Top