سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

فرخ

محفلین
اسرائیل نے ایسی کونسی خباثت کردی ہے جس سے آپ اسقدر نالاں ہیں؟ اگر اسرائیل کو پتا ہوتا کہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گی تو وہ 2004 میں کبھی غزہ سے انخلاء نہ کرتے۔
اسرائیل کا وجود جس طریقے سے عرب سرزمین پر بنایا گیا وہ بذات خود ایک غیر قانونی اور ظلم و ستم کا ایک غاصبانہ طریقہ کار تھا۔ حالانکہ صدیوں تک یہودی مسلمانوں کے ساتھ رہتے آرہے تھے اور خود حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے دور میں انہیں تحفظ بھی فراہم کیا گیا تھا اور اس بات کا اقرار خود یہ یہودی بھی کرتے رہے ہیں۔۔۔ مگر جسے ہم صیہونیت کے نام سے جانتے ہیں یہ وہ یہودیت کی لائن ہے جو دوسری قوموں پر اپنی حکمرانی کو اپنا حق سمجھتی ہے۔۔۔
ان یہودیوں کی اپنی تاریخ ایسی جنگوں اور ظلم و ستم ، اور اللہ جل شانہ کی نافرمانیوں سے بھرپور ہے۔۔۔۔۔۔۔ اُمید ہے آپ مجھے مجبور نہیں کریں گے کہ آپ کو "خباثت" کا مفہوم مزید کھلے الفاظ میں سمجھاؤں۔
 
فرخ

محفلین
مجھے اچھی طرح یاد ہے، لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی دفاعی کاروائی میں ، سنی ، شیعہ اور تو اور کچھ عیسائی بھی شانہ بشانہ لڑے تھے اور اسرائیلی فوج کے ساتھ وہ سلو ک کیا کہ وہ واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔۔۔ اور آج اس ایک حرامی بشارالاسد، جس کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے،کی وجہ سے مسلمان ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے خلاف ہی نبرد آزما نظر آتے ہیں، اور یہی اسرائیل ، روس اور امریکہ کی پرانی خواہش رہی ہے۔ ۔۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اسرائیل کا وجود جس طریقے سے عرب سرزمین پر بنایا گیا وہ بذات خود ایک غیر قانونی اور ظلم و ستم کا ایک غاصبانہ طریقہ کار تھا۔ حالانکہ صدیوں تک یہودی مسلمانوں کے ساتھ رہتے آرہے تھے اور خود حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے دور میں انہیں تحفظ بھی فراہم کیا گیا تھا اور اس بات کا اقرار خود یہ یہودی بھی کرتے رہے ہیں۔۔۔ مگر جسے ہم صیہونیت کے نام سے جانتے ہیں یہ وہ یہودیت کی لائن ہے جو دوسری قوموں پر اپنی حکمرانی کو اپنا حق سمجھتی ہے۔۔۔
ان یہودیوں کی اپنی تاریخ ایسی جنگوں اور ظلم و ستم ، اور اللہ جل شانہ کی نافرمانیوں سے بھرپور ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اُمید ہے آپ مجھے مجبور نہیں کریں گے کہ آپ کو "خباثت" کا مفہوم مزید کھلے الفاظ میں سمجھاؤں۔

شکریہ۔ لیکن اقوام متحدہ کی مختلف ریزولوشنز خود اس بات پر گواہ ہیں کہ فلسطینی عرب اور فلسطینی یہود کو خودمختار اسٹیٹ کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل برٹش حکومت کے انخلاء کے بعد ہی وجود میں آیا تھا جسکو اردگرد کی عرب حکومتوں نے طاقت کے زور پر ختم کرنے کی لاتعداد کوششیں کی اور ہر بار بری طرح ناکام ہوئے۔ یوں اسرائیلیوں نے تمام جنگیں جیت کر اپنا لوحا منوا لیا اور عرب منہ تکتے رہ گئے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں آج بھی 20 فیصد لوگ فلسطینی عرب ہی ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/United_Nations_Partition_Plan_for_Palestine
http://en.wikipedia.org/wiki/1948_Palestine_war
http://en.wikipedia.org/wiki/Arab_citizens_of_Israel
 
arifkarim

معطل
مجھے اچھی طرح یاد ہے، لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی دفاعی کاروائی میں ، سنی ، شیعہ اور تو اور کچھ عیسائی بھی شانہ بشانہ لڑے تھے اور اسرائیلی فوج کے ساتھ وہ سلو ک کیا کہ وہ واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔۔۔ اور آج اس ایک حرامی بشارالاسد، جس کو روس اور ایران کی حمایت حاصل ہے،کی وجہ سے مسلمان ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے خلاف ہی نبرد آزما نظر آتے ہیں، اور یہی اسرائیل ، روس اور امریکہ کی پرانی خواہش رہی ہے۔ ۔۔

تو پھر یہ بھی یاد ہونا چاہئے کہ اسرائیل کی لبنان پر چڑھائی کیونکر ہوئی؟ حزب اللہ نے اس سال کئی بار اسرائیل پر بمباری کی اور ایک کراس بارڈر حملہ کر کے اسکے کئی فوجیوں کو اغوا بھی کیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/2006_Lebanon_War#Background

جہاں تک بشار الاسد کا سوال ہے تو اسکے آباؤ اجداد بھی اسرائیل سے کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔ پھر بھی پتا نہیں کیوں وہ مسلمان ہوتے ہوئے بھی "حرامی" ہے؟
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا۔۔۔ ۔ اسرائیل نے کوئی خباثت نہیں کی جناب۔۔ مسلمانوں پر احسانات ہی احسانات کئے ہیں۔
ہمارا نظریہ یہ ہے کہ اسرائیل ، امریکہ اور بریطانیہ کی ناجائز اولاد ہے۔۔۔ جس کو اس نے حرام طریقے سے مسلمانوں کی سرزمین پر پیدا کیا تھا۔۔۔ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر اک ناجائز اور خطرناک ومضر غدود کی مانند ہے جس کو جلد از جلد کاٹ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔۔ اس خبیث اور غاصب مملکت کا ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے قتل سے رنگین کے ہونے کے علاوہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے پہلے قبلہ کی بے حرمتی اور اس پر ناجائز قبضہ بھی اس کے کالے کرتوت ہے۔ آج بھی سینکڑوں بے گناہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔

یقینا آپ اسرائیل کی تاریخ سے واقف نہیں۔ یہ علاقہ کئی ہزار سالوں تک یہود و نصاریٰ کی آماج گاہ تھا جب رومیوں نے اسرائیلیوں کو یہاں سے جبرا ملک بدر کر دیا۔ اسوقت سے دنیا بھر کے یہود واپس اپنے آبائی وطن اسرائیل میں رہنے کے خواب دیکھتے رہے ہیں۔ یورپ میں یہودیوں پر ظلم و ستم ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے اور 20 ویں صدی میں وہاں بڑھتے ہوئے نیشنل ازم کے جواب میں یورپی یہودیوں نے صیہونیت کی بنیاد رکھی جسکا مقصد فلسطین میں ایک یہودی ریاست کا قیام تھا۔ اس کا مقصد ہرگز وہاں پر پہلے سے موجود عرب مسلمان یا عیسائی قبائل کیساتھ ظلم و ستم کرنا نہیں تھا۔ اسکا آغاز تب ہوا جب پانچ عرب ممالک اردن، شام، لبنان، مصر اور عراق نے ملکر اس نئی یہودی ریاست کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کی کوشش کی اور بری طرح ناکام ہوئے۔ اور بار بار ناکام ہوئے۔ 1967، 1973 کوئی بھی جنگ اسرائیلیوں کو جنگی پسپائی نہ دے سکی۔ الغرض اردن اور مصر کو اسرائیل سے امن معاہدے کرنے پڑے۔ یہی امن معاہدے اگر یہ بیوقوف عرب 1948 میں کر لیتے تو ان تمام جنگوں اور عرب فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی نوبت نہ آتی!
 
arifkarim

معطل
آپس میں جھگڑا کرنے کی بجائے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ مسلمانوں کی اس آپس کی بے وقوفیوں کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے۔۔ کیا اسرائیل، امریکہ ، روس اور برطانیہ سب سے زیادہ فائدہ نہیں اُٹھا رہے؟

جہاں تک شام کا تعلق ہے، تو بشارالاسد کا عام اور غیرمسلحہ، اپنے ہی ملک کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے ثبوت بہت پہلے سے موجود ہیں، بلکہ کچھ وڈیوز کی شکل میں آج بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے اور اسکے باپ کے ظلم و ستم کا ہی نتیجہ کہ ہے آج وہاں بھی بغاوت کے نتیجے میں جنگ جاری ہے۔۔ حالانکہ اگر یہ حرامی بشارالاسد اقتدار سے چمٹا رہنے کی بجائے ڈھنگ سے اپنے لوگوں کی بات مانتا تو مسلمانوں کے دشمنوں کو موقع نہ ملتافائدے اُٹھانے کا۔

جہاں ایران روس کی حمایت اور سپورٹ کے ساتھ بشارالاسد کی دھشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، وہیں سعودی عرب امریکہ کی حمایت اور سپورٹ کے ساتھ باغیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔۔ یہ جنگیں دراصل امریکہ اور روس کا میدان ہیں۔۔ مسلمانوں کو اپنے بے وقوف حکمرانوں کی غداری کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔۔۔

بشارالاسد نے نئے الیکشن کا اعلان بھی کیا تھا لیکن باغی جنکا تعلق سعودی وہابیوں اور مصری اخوان المسلمین سے ہے ہرگز اسپر خوش نہیں تھے۔ یوں یہ خانہ جنگی ابھی تک جاری ہے۔ ایران اور روس کی بشار الاسد سے پرانی دوستی ہے اور وہ اپنی دوستی کا حق ادا کر رہے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
شکریہ۔ لیکن اقوام متحدہ کی مختلف ریزولوشنز خود اس بات پر گواہ ہیں کہ فلسطینی عرب اور فلسطینی یہود کو خودمختار اسٹیٹ کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل برٹش حکومت کے انخلاء کے بعد ہی وجود میں آیا تھا جسکو اردگرد کی عرب حکومتوں نے طاقت کے زور پر ختم کرنے کی لاتعداد کوششیں کی اور ہر بار بری طرح ناکام ہوئے۔ یوں اسرائیلیوں نے تمام جنگیں جیت کر اپنا لوحا منوا لیا اور عرب منہ تکتے رہ گئے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں آج بھی 20 فیصد لوگ فلسطینی عرب ہی ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/United_Nations_Partition_Plan_for_Palestine
http://en.wikipedia.org/wiki/1948_Palestine_war
http://en.wikipedia.org/wiki/Arab_citizens_of_Israel
اسرائیل جیسے ناجائز بچے کو جننے میں امریکہ اور برطانیہ نے جس طرح سے سپورٹ کیا اور جس طرح سے اسلحہ اور فوجی قوت انہیں فراہم کی، اس کی وجہ سے فتح اسرائیل کی سر نہیں لکھی جاسکتی۔ ورنہ یہ یہودی ریاست بنانے تو دور کی بات، خود امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہی دربدر رہتے۔یہ لوہا منوانے میں امریکہ، برطانیہ وغیرہ کااصل رول ہے۔

اقوام متحدہ کی ریزولوشنز جن کی وساطت سے منظور ہوئیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ فلسطین اور فلسطنی ریاست کے حق میں جس طرح سے ویٹو کا استعمال کیا جاتا ہے ، وہ کالادھندا بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ امریکہ کی صدور اسی اسرائیل کی حفاظت کے قسمیں کھا کر ہی صدر رہتے ہیں۔ اور جس ایک صدر نے اسرائیل کی ایٹمی قوت پر سوال اُٹھائے ، اسے قتل کروا دیا گیا۔

اسرائیل بذات خود ایک غیر قانونی ریاست ہونے کے علاوہ اقوام متحدہ کے اور بہت سے قوانین کی خلاف ورزی بھی کرتا رہا ہے جس میں خفیہ طور پر ایٹمی بم بنانا اور عربوں کی زمین پر ناجائز قبضہ اور معصوم جانوں کا قتل و غارت اور غیر مسلح لوگوں پر مسلح دھشت گردی بھی شامل ہے۔ اسرائیل بذات خود ایک جنگی مجرم بھی ہے ۔ اور امریکہ میں ہونے والے 911 کے حملوں میں اسکے ملوث ہونے کے کئی ثبوت ملنے کے باوجود، امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں کی چشم پوشی اور مسلم علاقوں پر فوج کشی سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے اصل مقاصد کیا ہیں۔

اور اسکے ساتھ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کونسی "مسلمان کہلانے والی جماعت" کے لوگ اسرائیل کی فوج اور حکومت میں ملازم بھی ہیں اور ان کے حامی بھی۔۔۔۔
 
فرخ

محفلین
تو پھر یہ بھی یاد ہونا چاہئے کہ اسرائیل کی لبنان پر چڑھائی کیونکر ہوئی؟ حزب اللہ نے اس سال کئی بار اسرائیل پر بمباری کی اور ایک کراس بارڈر حملہ کر کے اسکے کئی فوجیوں کو اغوا بھی کیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/2006_Lebanon_War#Background

جہاں تک بشار الاسد کا سوال ہے تو اسکے آباؤ اجداد بھی اسرائیل سے کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔ پھر بھی پتا نہیں کیوں وہ مسلمان ہوتے ہوئے بھی "حرامی" ہے؟

وکی پیڈیا بذات خود کوئ ایسی جگہ نہیں جہاں کی خبریں مصدقہ ہوں۔ اسے کوئی بھی اپڈیٹ کر سکتا ہے۔

حزب اللہ نے وہ بمباری اسرائیلی کاروائیوں کے جواب میں ہی کی تھی۔ اور اسکے ان فوجیوں کو ضرور اُٹھایا تھا جو لبنان کی حدود میں زبردستی داخل ہوئے تھے۔۔۔ اور اس سے پہلے اسرائیل کئی مرتبہ لبنان پر حملے کرکے تباہی مچا چکا ہے۔ اسلئے اگر کبھی حزب اللہ نے اسے جواب دیا تھا، تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔۔۔

بشارالاسد اور اسکے آباؤ اجداد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ جس طرح سے اس نے اپنے ملک کے پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ان کا خون بہایا ہے ، اس پر اسے حرامی ہی کہا جاسکتا ہے۔ اور اسکے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔۔ اور آپ کی پسندیدہ اقوام متحدہ بھی اسکے سخت خلاف ہے اور اسکے ظلم و ستم کی کئی رپورٹیں عوام کے سامنے آچُکی ہیں۔
 
فرخ

محفلین
بشارالاسد نے نئے الیکشن کا اعلان بھی کیا تھا لیکن باغی جنکا تعلق سعودی وہابیوں اور مصری اخوان المسلمین سے ہے ہرگز اسپر خوش نہیں تھے۔ یوں یہ خانہ جنگی ابھی تک جاری ہے۔ ایران اور روس کی بشار الاسد سے پرانی دوستی ہے اور وہ اپنی دوستی کا حق ادا کر رہے ہیں۔
نئے الیکشن؟ کب؟ اور اتنے مسلمانوں کا خون بہانے کے بعد؟ اور الیکشن منعقد کرنے کے کیا طریقہء کار تھے؟ کونسے ایسے اقدامات کئے گئے تھے کہ الیکشن صاف شفاف ہوتے؟۔۔۔
واہ صاحب، ایران اور روس کی بشار الاسد سے دوستی کی بنیاد پر جنگی تعاون ( جس میں اپنے ہی ملک کے لوگوں کا قتل و غارت اور عورتوں کی عصمت دری اندھا دھند کی گئی)دوستی کا حق ٹھہرا، اور جنہوں نے اس کے ظلم و ستم کے خلاف بغاوت کی وہ سعودی وہابیوں اور اخوان المسلمون کی جنگ ٹھہری؟۔۔

مجھے آپ کی باتوں سے محسوس یہی ہو رہا ہے کہ آپ ایسی جنگوں کے حق میں ہیں۔۔ اسرائیل جیسے ذلیل اور ناجائز ملک کی حمائیت اور شام میں بگڑتی صورتحال کے حق میں باتیں صاف ظاہر کر رہی ہیں۔۔۔
 
چلو! بات منطق سے شروع ہوئی اور ذاتیات پر آکر ٹوٹی۔ میں یہاں اسرائیل یا شام کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔ آپ اقوام متحدہ کی قراردات کا مطالعہ کر لیں۔ سب سے زیادہ قرارداد اسرائیل کیخلاف ہی ہیں۔ لیکن بالکل شروع کی قرارداد میں اسرائیل کو خود مختاری کا حق دیا گیا ہے۔ اگر عرب دنیا کو 22 ممالک میں خود مختاری حاصل ہو سکتی ہے تو یہود کواپنے آبائی وطن اسرائیل میں کیوں نہیں ہو سکتی؟

جہاں تک ملک شام کا سوال ہے تو وہاں خانہ جنگی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو اگر اتنا ہی بے گناہ شہریوں کا احساس ہے تو وہ جنگ بندی کر کے بشارالاسد کیساتھ نئی حکومت کیوں نہیں بناتے؟ آدھے سے زیادہ شام تباہ ہو چکا ہے۔ کروڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اور ہمارے "برادر" اسلامی ملک کافر ممالک سے امداد مانگ رہے ہیں۔
 
۔

معذرت چاہتا ہوں،یہ آپ کی ذات کی طرف نہیں، نظریات کی طرف اشارہ تھا، مگر بہرحال آپ کی ذات آپ کے نظریات سے کہیں نہ کہیں منسلک ہی ہوتی ہے۔

جہاں تک ملک شام کا سوال ہے تو وہاں خانہ جنگی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو اگر اتنا ہی بے گناہ شہریوں کا احساس ہے تو وہ جنگ بندی کر کے بشارالاسد کیساتھ نئی حکومت کیوں نہیں بناتے؟ آدھے سے زیادہ شام تباہ ہو چکا ہے۔ کروڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اور ہمارے "برادر" اسلامی ملک کافر ممالک سے امداد مانگ رہے ہیں۔
اب خود ہی دیکھ لیجئے، آپ جو تجویز دے رہے ہیں کہ اپوزیشن کو چاہئیے کہ اسکے ساتھ صلح کرلے جو ایک تو پہلے ہی غاصبانہ طور پر اقتدار پر قابض ہے اور دوسرے اس نسلی اقتدار کے لئے اس نے اپنے ہی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔۔۔۔ اب اس قسم کی تجویز دینے والے کے نظریات کا خوب اندازہ ہو جاتا ہے۔

یہی سوال ہم بشارالاسد پر اُٹھاتے ہیں۔ کہ بجائے اسکے کہ اپنے عوام کے خون سے ہاتھ رنگے جا رہا ہے، سیدھے سیدھے اقتدار سے اتر کر عوام کے حوالے کیوں نہیں کردیتا؟ کیا اس کو احساس نہیں ہے کہ اس کی فوجیں عام عوام کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہیں؟ بمباری تو ایک طرف، عورتوں کی عصمت دری، معصوم بچوں اور غیر مسلح لوگوں کا قتل عام اور شدید تشدد کے واقعات کے باقاعدہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔۔۔
 
arifkarim

معطل
اب خود ہی دیکھ لیجئے، آپ جو تجویز دے رہے ہیں کہ اپوزیشن کو چاہئیے کہ اسکے ساتھ صلح کرلے جو ایک تو پہلے ہی غاصبانہ طور پر اقتدار پر قابض ہے اور دوسرے اس نسلی اقتدار کے لئے اس نے اپنے ہی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔۔۔ ۔ اب اس قسم کی تجویز دینے والے کے نظریات کا خوب اندازہ ہو جاتا ہے۔

یہی سوال ہم بشارالاسد پر اُٹھاتے ہیں۔ کہ بجائے اسکے کہ اپنے عوام کے خون سے ہاتھ رنگے جا رہا ہے، سیدھے سیدھے اقتدار سے اتر کر عوام کے حوالے کیوں نہیں کردیتا؟ کیا اس کو احساس نہیں ہے کہ اس کی فوجیں عام عوام کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہیں؟ بمباری تو ایک طرف، عورتوں کی عصمت دری، معصوم بچوں اور غیر مسلح لوگوں کا قتل عام اور شدید تشدد کے واقعات کے باقاعدہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔۔۔

کیونکہ شام کی فوج اسکے ساتھ ہے۔ اور شامی افواج میں شام ہی کے لوگ شامل ہیں۔ کیا انکو اپنے ہی لوگوں کے دکھ درد کا احساس نہیں؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ڈکٹیٹر کی فوج اسکا ساتھ تو دے لیکن جس ملک کی حفاظت انکی ذمہ داری ہے اسکو چھوڑ دے؟ یہ ناممکن ہے۔ یقینا شام میں بغاوت کرنے والوں کا زیادہ تر تعلق بیرونی طاقتوں سعودیہ، قطر، عراق کے جہادیوں سے ہے اور حقیقی شامی اپوزیشن اپنے ہی لوگوں کا قتل عام نہیں کر رہی۔
 
عارف صاحب۔ آپ نے مجھے بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیا۔ کیونکہ تمام حقائق کو ایک سائیڈ پر رکھتے ہوئے، بشارالاسد کو ایک محب وطن شخصیت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کافی مضحکہ خیز ہے ۔۔
آپ کی اس بات سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یا تو آپ اس لڑائی کی بنیادی وجوہات سے ہی واقف نہیں ، یا پھر بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ گویا یہ جنگ شامی اور آس پاس کی دیگر ریاستوں کے جہادیوں کے درمیان ہے۔ ۔۔ اور شامی فوج کسی شامی کو نہیں کچھ نہیں کہتی۔۔۔ واہ صاحب۔۔ اتنے ناکام تجزیے پر آپ کو داد دیتا ہوں، قبول فرمائیے۔۔۔

اس جنگ کی بنیادی وجوہات سے متعلق کچھ لنک فراہم کرر ہا ہوں، جن میں کافی اچھی طرح تجزیہ کیا گیا ہے کہ یہ جنگ کیوں اور کن حالات میں شروع ہوئی اور بشار الاسد اور اسکی فوج کے مظالم کا اس میں کیا ہاتھ ہے:

http://www.bbc.com/news/world-middle-east-26116868
http://www.cbc.ca/news2/interactives/syria-dashboard/
اور یہ ہے آپ کی پسندیدہ وکی پیڈیا پر موجود آرٹیکل: http://en.wikipedia.org/wiki/Syrian_Civil_War

جہاں تک بیرونی مداخلت کا تعلق ہے تو وہ خود بشارالاسد روس اور ایران کی مدد سے بہت پہلے سے خود بھی کرواتارہا ہے۔ اب جب کہ آزاد شامی فوج کی مدد کے لئے بیرونی قوتوں کے مدد شروع کی تو اس میں حیر ت کی کوئی بات نہیں۔ اوپر دئے گئے لنکس میں موجود اتنے مضبوط تجزئے موجود ہیں کہ بشارالاسد کے مظالم کو کھول کھول بیان کرتے ہیں۔ اور خود اقوا م متحدہ سمیت بہت سے ممالک بشارالاسد کے مظالم کے خلاف ، آزاد شامی فوج کو سپورٹ کرتے ہیں۔۔
 
arifkarim

معطل
اسرائیل جیسے ناجائز بچے کو جننے میں امریکہ اور برطانیہ نے جس طرح سے سپورٹ کیا اور جس طرح سے اسلحہ اور فوجی قوت انہیں فراہم کی، اس کی وجہ سے فتح اسرائیل کی سر نہیں لکھی جاسکتی۔ ورنہ یہ یہودی ریاست بنانے تو دور کی بات، خود امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہی دربدر رہتے۔یہ لوہا منوانے میں امریکہ، برطانیہ وغیرہ کااصل رول ہے۔

اقوام متحدہ کی ریزولوشنز جن کی وساطت سے منظور ہوئیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ فلسطین اور فلسطنی ریاست کے حق میں جس طرح سے ویٹو کا استعمال کیا جاتا ہے ، وہ کالادھندا بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ امریکہ کی صدور اسی اسرائیل کی حفاظت کے قسمیں کھا کر ہی صدر رہتے ہیں۔ اور جس ایک صدر نے اسرائیل کی ایٹمی قوت پر سوال اُٹھائے ، اسے قتل کروا دیا گیا۔

اسرائیل بذات خود ایک غیر قانونی ریاست ہونے کے علاوہ اقوام متحدہ کے اور بہت سے قوانین کی خلاف ورزی بھی کرتا رہا ہے جس میں خفیہ طور پر ایٹمی بم بنانا اور عربوں کی زمین پر ناجائز قبضہ اور معصوم جانوں کا قتل و غارت اور غیر مسلح لوگوں پر مسلح دھشت گردی بھی شامل ہے۔ اسرائیل بذات خود ایک جنگی مجرم بھی ہے ۔ اور امریکہ میں ہونے والے 911 کے حملوں میں اسکے ملوث ہونے کے کئی ثبوت ملنے کے باوجود، امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں کی چشم پوشی اور مسلم علاقوں پر فوج کشی سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے اصل مقاصد کیا ہیں۔

اور اسکے ساتھ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کونسی "مسلمان کہلانے والی جماعت" کے لوگ اسرائیل کی فوج اور حکومت میں ملازم بھی ہیں اور ان کے حامی بھی۔۔۔ ۔

تو جناب سعودیہ جیسے ناجائز بچے کو جننے والے بھی تو یہی برطانیہ اور امریکہ ہی تو ہے؟ آل سعود کو مکہ اور مدینہ کا قبضہ کیسے حاصل ہوا؟ کیا وہ برطانوی سرکار کی "رحمت" نہیں تھی تو اور کیا تھا؟ یہ وہی آل سعود ہے جو تیل کی فراوانی سے پہلے نجد اور حجاز میں ڈکیتیاں کرتی پھرتی تھی اور وہابی اخوان کے ذریعہ دوسرے مسلمانوں پرحملے کرتی تھی۔ آج پوری دنیا میں سنی دہشت گردی کی فنڈنگ بھی اسی سعودی عرب سے ہوتی ہے۔ 11۔9 کے دہشت گردوں میں 15 میں سے 19 کا تعلق سعودی عرب سے تعلق۔ خود بن لادن سعودی تھا۔ طالبان کو بھی انہی سعودیوں نے فنڈ کیا جو آج مملکت پاکستان کا درد سر بنا ہوا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Ibn_Saud
http://en.wikipedia.org/wiki/Ikhwan
http://www.pbs.org/wgbh/pages/frontline/shows/saudi/analyses/wahhabism.html

جہاں تک اسرائیل کی فتوحات کا سوال ہے تو 1948 میں انکے پاس نہ تو ایٹمی قوت تھی، نہ جدید ہتھیار بلکہ برطانیہ خود اردن کی فوج کو کمانڈ کر رہا۔ جبھی تو وہ فلسطین کا مغربی کنارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عراق اور مصر کی فوجوں کو پسپائی ہوئی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1948_Arab–Israeli_War

1967 کی جنگ میں بغیر امریکی یا برطانوی مداخلت کے صرف 6 دنوں میں اردن، شام، مصر کی افواج کو اسرائیل نے ٹھکانے لگا دیا۔ یہاں تک کہ اگر وہ چاہتے تو بہت آسانی کیساتھ دمشق اور قاہرہ پر قابض ہو سکتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ اگر پاکستان کو کبھی دلی پر قبضہ کا موقع ملتا تو پاک فوج کبھی رکتی؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Six-Day_War

1973 کی جنگ میں عربوں کو روسی حمایت حاصل تھی۔ یعنی اسلحہ، ٹریننگ وغیرہ سوویت یونین سے آیا تھا۔ اسکے جواب میں امریکہ نے جب اسرائیل کی مدد کی تو سعودیوں نے پوری مغربی دنیا کا تیل بند کر دیا۔ جسکے بعد یہاں معاشی بھونچال آگیا لیکن اس جنگ کے بعد بالآخر مصر کو اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کرنا پڑا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Egypt–Israel_Peace_Treaty

اگر یہ اپنی محنت کا پھل نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ بار بار عرب ممالک ملکر اسرائیل کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کی انتھک کوششیں کرتے رہے اور ہر بار ناکام ہوئے۔ اب جب عسکری ہار ممکن نہ رہی تو سیاسی اور میڈیا کی جنگ میں انکو ہرانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ لگے رہو۔۔۔

اسرائیل کی فوج میں ہر طرح کے عرب افراد موجود ہیں۔ جنمیں درزی، عیسائی، بدو اور عام سنی عرب بھی شامل ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Israel_Defense_Forces#Bedouins_and_Israeli_Arabs
 
arifkarim

معطل
عارف صاحب۔ آپ نے مجھے بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیا۔ کیونکہ تمام حقائق کو ایک سائیڈ پر رکھتے ہوئے، بشارالاسد کو ایک محب وطن شخصیت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کافی مضحکہ خیز ہے ۔۔
آپ کی اس بات سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یا تو آپ اس لڑائی کی بنیادی وجوہات سے ہی واقف نہیں ، یا پھر بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ گویا یہ جنگ شامی اور آس پاس کی دیگر ریاستوں کے جہادیوں کے درمیان ہے۔ ۔۔ اور شامی فوج کسی شامی کو نہیں کچھ نہیں کہتی۔۔۔ واہ صاحب۔۔ اتنے ناکام تجزیے پر آپ کو داد دیتا ہوں، قبول فرمائیے۔۔۔

اس جنگ کی بنیادی وجوہات سے متعلق کچھ لنک فراہم کرر ہا ہوں، جن میں کافی اچھی طرح تجزیہ کیا گیا ہے کہ یہ جنگ کیوں اور کن حالات میں شروع ہوئی اور بشار الاسد اور اسکی فوج کے مظالم کا اس میں کیا ہاتھ ہے:

http://www.bbc.com/news/world-middle-east-26116868
http://www.cbc.ca/news2/interactives/syria-dashboard/
اور یہ ہے آپ کی پسندیدہ وکی پیڈیا پر موجود آرٹیکل: http://en.wikipedia.org/wiki/Syrian_Civil_War

جہاں تک بیرونی مداخلت کا تعلق ہے تو وہ خود بشارالاسد روس اور ایران کی مدد سے بہت پہلے سے خود بھی کرواتارہا ہے۔ اب جب کہ آزاد شامی فوج کی مدد کے لئے بیرونی قوتوں کے مدد شروع کی تو اس میں حیر ت کی کوئی بات نہیں۔ اوپر دئے گئے لنکس میں موجود اتنے مضبوط تجزئے موجود ہیں کہ بشارالاسد کے مظالم کو کھول کھول بیان کرتے ہیں۔ اور خود اقوا م متحدہ سمیت بہت سے ممالک بشارالاسد کے مظالم کے خلاف ، آزاد شامی فوج کو سپورٹ کرتے ہیں۔۔

تو جناب میں نے کہا لکھا کہ بشارلاسد فرشتہ صفت انسان؟ یقینا اسنے اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کیا اور یہ اسوقت سے ہو رہا ہے جب سے اسکا خاندان شام پر قابض ہوا ہے۔ لیکن آزاد شامی آرمی نے جو طریقہ اپنا ہے بغاوت کا وہ درست نہیں۔ انکی فنڈنگ وہابی جہادی ممالک سے آرہی ہے۔ اگر یہ بالفرض غاصب بشارالاسد کو طاقت کے زور پر اتارنے میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں۔ تو اسکے بعد شام کا وہی حال ہوگا جو روسیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں ہوا تھا۔ یعنی بیرونی فنڈڈ اسلامی جہادی طاقتیں، سیکولر شامی افواج کیخلاف ہو جائے گی اور شام پھر سے عراق اور افغانستان کا منظر پیش کرنے لگے گا۔ چونکہ یہ سب پہلے ہو چکا ہے۔ اسی لئے ایران اور روس مزید اس خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے بشارالاسد کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اور اب تو اسرائیل، اردن اور لبنان کو بھی عقل آگئی ہے کہ بشارالاسد کے جانے کے بعد شام میں دودھ کی ندیاں نہیں بلکہ وہابی جہادیوں نے وہاں خون کی ندیاں بنانی ہیں، ان تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام کرکے جنہوں نے بشار الاسد کو اسپورٹ کیا!
 
فرخ

محفلین
تو جناب سعودیہ جیسے ناجائز بچے کو جننے والے بھی تو یہی برطانیہ اور امریکہ ہی تو ہے؟ آل سعود کو مکہ اور مدینہ کا قبضہ کیسے حاصل ہوا؟ کیا وہ برطانوی سرکار کی "رحمت" نہیں تھی تو اور کیا تھا؟ یہ وہی آل سعود ہے جو تیل کی فراوانی سے پہلے نجد اور حجاز میں ڈکیتیاں کرتی پھرتی تھی اور وہابی اخوان کے ذریعہ دوسرے مسلمانوں پرحملے کرتی تھی۔ آج پوری دنیا میں سنی دہشت گردی کی فنڈنگ بھی اسی سعودی عرب سے ہوتی ہے۔ 11۔9 کے دہشت گردوں میں 15 میں سے 19 کا تعلق سعودی عرب سے تعلق۔ خود بن لادن سعودی تھا۔ طالبان کو بھی انہی سعودیوں نے فنڈ کیا جو آج مملکت پاکستان کا درد سر بنا ہوا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Ibn_Saud
http://en.wikipedia.org/wiki/Ikhwan
http://www.pbs.org/wgbh/pages/frontline/shows/saudi/analyses/wahhabism.html

جہاں تک اسرائیل کی فتوحات کا سوال ہے تو 1948 میں انکے پاس نہ تو ایٹمی قوت تھی، نہ جدید ہتھیار بلکہ برطانیہ خود اردن کی فوج کو کمانڈ کر رہا۔ جبھی تو وہ فلسطین کا مغربی کنارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ عراق اور مصر کی فوجوں کو پسپائی ہوئی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1948_Arab–Israeli_War

1967 کی جنگ میں بغیر امریکی یا برطانوی مداخلت کے صرف 6 دنوں میں اردن، شام، مصر کی افواج کو اسرائیل نے ٹھکانے لگا دیا۔ یہاں تک کہ اگر وہ چاہتے تو بہت آسانی کیساتھ دمشق اور قاہرہ پر قابض ہو سکتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ اگر پاکستان کو کبھی دلی پر قبضہ کا موقع ملتا تو پاک فوج کبھی رکتی؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Six-Day_War

1973 کی جنگ میں عربوں کو روسی حمایت حاصل تھی۔ یعنی اسلحہ، ٹریننگ وغیرہ سوویت یونین سے آیا تھا۔ اسکے جواب میں امریکہ نے جب اسرائیل کی مدد کی تو سعودیوں نے پوری مغربی دنیا کا تیل بند کر دیا۔ جسکے بعد یہاں معاشی بھونچال آگیا لیکن اس جنگ کے بعد بالآخر مصر کو اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کرنا پڑا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Egypt–Israel_Peace_Treaty

اگر یہ اپنی محنت کا پھل نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ بار بار عرب ممالک ملکر اسرائیل کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کی انتھک کوششیں کرتے رہے اور ہر بار ناکام ہوئے۔ اب جب عسکری ہار ممکن نہ رہی تو سیاسی اور میڈیا کی جنگ میں انکو ہرانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ لگے رہو۔۔۔

اسرائیل کی فوج میں ہر طرح کے عرب افراد موجود ہیں۔ جنمیں درزی، عیسائی، بدو اور عام سنی عرب بھی شامل ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Israel_Defense_Forces#Bedouins_and_Israeli_Arabs

مجھے ویسے عربوں اور آل سعود سے کوئی خاص ہمدردی نہیں کیونکہ ان کی نالاقیوں اور انکے نتائج سے اچھی طرح واقف ہوں۔، اسلئے ، اسرائیل کو ناجائز بچہ کہنےپر آپ کے اس ری ایکشن کو میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔۔ اور یہ ویکی پیڈیا جییسے غیرمصدقہ آرٹیکلز کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہاں کوئی بھی اپنے کہانیاں اپنی مرضی کی دے سکتا ہے۔

البتہ اس بات پر مسکرا ضرور رہا ہوں کہ یہ بات تسلیم کرتے ہوئے کہ امریکہ نے اسرائیل کو ساری سپورٹ کی ، اور انہیں قبضہ دلانے میں مکمل فراہم کی، آپ کی اسے اسرائیل کی محنت سے تشبیہ دینا ایک اور مضحکہ خیز بات ہے۔امریکہ ایسی محنتیں دنیا میں اور جگہوں پر بھی کرتا رہا ہے جن میں ویت نام، جاپان ، اور آج کل افغانستان شامل ہیں ۔۔ ایسی ہی محنت آجکل روس نے بھی یوکرائن میں شروع کر دی ہے۔۔ کافی پہلے برصغیر پر برطانوی انگریزوں نے بھی محنتیں کر کے قبضہ کیا۔۔۔۔ بذات خود امریکہ نے بڑی محنتیں کر کے ریڈ انڈین کو انکے آبائی علاقوں سے بے دخل بھی کیا تھا اور قتل بھی کیا ۔۔ ایسی محنتوں کی داستانیں تو جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں جناب۔۔۔ اور انہیں لوگ کس کھاتے ہیں درج کرتے ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔

اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کے خلاف دیگر دنیا کے غیر عرب اقوام کی مخالفت کو بھی ویٹو کے ذریعے سپورٹ کرنے والا امریکہ ہی ہے، اسرائیل خود نہیں ہے۔اور یہی امریکہ فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف اور خود فلسطینی ممبر شپ کے خلاف ویٹو کا استعمال کر کے اپنا گھٹیا پن ثابت کرتا آرہا ہے۔۔۔
9-11 کا جہاں تک تعلق ہے، تو خود بہت بڑی تعداد میں امریکی عوام اسکی قائل ہے کہ یہ یہودیوں کی ہی کاروائی تھی، اور اس ڈرامے کا بہانہ بنا کر عربوں اور افغانستان کے پشتونوں پر تباہی کے دھانے کھولے گئے۔۔۔۔ اسی قسم کا بہانہ بنا کر عراق پر بھی "محنت" کی گئی اور ہمیں اسکے نتائج کا اچھی طرح علم ہے۔
 
فرخ

محفلین
تو جناب میں نے کہا لکھا کہ بشارلاسد فرشتہ صفت انسان؟ یقینا اسنے اپنے ہی لوگوں کا قتل عام کیا اور یہ اسوقت سے ہو رہا ہے جب سے اسکا خاندان شام پر قابض ہوا ہے۔ لیکن آزاد شامی آرمی نے جو طریقہ اپنا ہے بغاوت کا وہ درست نہیں۔ انکی فنڈنگ وہابی جہادی ممالک سے آرہی ہے۔ اگر یہ بالفرض غاصب بشارالاسد کو طاقت کے زور پر اتارنے میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں۔ تو اسکے بعد شام کا وہی حال ہوگا جو روسیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں ہوا تھا۔ یعنی بیرونی فنڈڈ اسلامی جہادی طاقتیں، سیکولر شامی افواج کیخلاف ہو جائے گی اور شام پھر سے عراق اور افغانستان کا منظر پیش کرنے لگے گا۔ چونکہ یہ سب پہلے ہو چکا ہے۔ اسی لئے ایران اور روس مزید اس خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے بشارالاسد کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اور اب تو اسرائیل، اردن اور لبنان کو بھی عقل آگئی ہے کہ بشارالاسد کے جانے کے بعد شام میں دودھ کی ندیاں نہیں بلکہ وہابی جہادیوں نے وہاں خون کی ندیاں بنانی ہیں، ان تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام کرکے جنہوں نے بشار الاسد کو اسپورٹ کیا!
اگر اسرائیل کے خلاف، حزب اللہ کے ساتھ سنی، شعیہ، عیسائی اکھٹے ہو کر رہ سکتے تھے، تو اس ایک بشارالاسد کے فتنے کے بغیر یہ جاری بھی رہ سکتا تھا۔۔۔۔ آزاد شامی فوج کوئی پہلے دن سے وجود میں نہیں آگئی، بلکہ اسکے بشارالاسد اور اسکے باپ کے مظالم کے ایک لمبے عرصے کے بعد، خاص طور پر جب 2012 میں ایک پر امن ریلی پر اسکی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے درجنوں شامیوں کو شہید کردیا ، کے بعد مسلح بغاوت نے جنم لیا۔۔۔
جس طرح ماضی میں روس اور امریکہ کی جنگوں کا حصہ دیگر اقوام کو تقسیم کر کے بنایا جاتا رہا ہے اسی طرح شام میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
مجھے ویسے عربوں اور آل سعود سے کوئی خاص ہمدردی نہیں کیونکہ ان کی نالاقیوں اور انکے نتائج سے اچھی طرح واقف ہوں۔، اسلئے ، اسرائیل کو ناجائز بچہ کہنےپر آپ کے اس ری ایکشن کو میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔۔ اور یہ ویکی پیڈیا جییسے غیرمصدقہ آرٹیکلز کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہاں کوئی بھی اپنے کہانیاں اپنی مرضی کی دے سکتا ہے۔

البتہ اس بات پر مسکرا ضرور رہا ہوں کہ یہ بات تسلیم کرتے ہوئے کہ امریکہ نے اسرائیل کو ساری سپورٹ کی ، اور انہیں قبضہ دلانے میں مکمل فراہم کی، آپ کی اسے اسرائیل کی محنت سے تشبیہ دینا ایک اور مضحکہ خیز بات ہے۔امریکہ ایسی محنتیں دنیا میں اور جگہوں پر بھی کرتا رہا ہے جن میں ویت نام، جاپان ، اور آج کل افغانستان شامل ہیں ۔۔ ایسی ہی محنت آجکل روس نے بھی یوکرائن میں شروع کر دی ہے۔۔ کافی پہلے برصغیر پر برطانوی انگریزوں نے بھی محنتیں کر کے قبضہ کیا۔۔۔ ۔ بذات خود امریکہ نے بڑی محنتیں کر کے ریڈ انڈین کو انکے آبائی علاقوں سے بے دخل بھی کیا تھا اور قتل بھی کیا ۔۔ ایسی محنتوں کی داستانیں تو جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں جناب۔۔۔ اور انہیں لوگ کس کھاتے ہیں درج کرتے ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔

اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کے خلاف دیگر دنیا کے غیر عرب اقوام کی مخالفت کو بھی ویٹو کے ذریعے سپورٹ کرنے والا امریکہ ہی ہے، اسرائیل خود نہیں ہے۔اور یہی امریکہ فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف اور خود فلسطینی ممبر شپ کے خلاف ویٹو کا استعمال کر کے اپنا گھٹیا پن ثابت کرتا آرہا ہے۔۔۔
9-11 کا جہاں تک تعلق ہے، تو خود بہت بڑی تعداد میں امریکی عوام اسکی قائل ہے کہ یہ یہودیوں کی ہی کاروائی تھی، اور اس ڈرامے کا بہانہ بنا کر عربوں اور افغانستان کے پشتونوں پر تباہی کے دھانے کھولے گئے۔۔۔ ۔ اسی قسم کا بہانہ بنا کر عراق پر بھی "محنت" کی گئی اور ہمیں اسکے نتائج کا اچھی طرح علم ہے۔

خالی اسپورٹ کرنے سے جنگیں جیتی نہیں جاتیں۔ حالت جنگ میں کوئی فوج کیسی کارکردگی دکھاتی ہے، اسکا وسائل سے کم اور لڑنے کی صلاحیت سے زیادہ ہاتھ ہوتا ہے۔ روس نے اول دن سے عرب ممالک کا ساتھ دیا ہے اور اپنے جدید ہتھیار اسرائیل کیخلاف استعمال کرنے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے۔ اگر امریکہ اسکے مقابلہ میں اسرائیل کو ہتھیار یا اسلحہ فراہم کرتا ہے تو ہمیں کھرک لگ جاتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عرب ممالک غلیلیں اور تیر کمان لیکر جہاد پر نکلتے جس کے جواب میں اسرائیلی ان پر پتھروں کی بارش کرتے۔ پھر یقینا صحیح جنگ ہوتی جو ہمیں پسند ہے نہ کہ وہ جنگ جو ہمیں ناپسند ہے یعنی روس اور امریکی کی مفاد شدہ جنگ۔

9،11 میں اگر یہودی ملوث تھے تو کیا مسلمان ملوث نہیں تھے؟ القائدہ، طالبان کی فنڈنگ کیا اسرائیل کر رہا ہے؟ کیا پاکستان میں جو یہ روزانہ جہادی پھٹ رہے ہیں وہ یہودی ہیں؟ کیا محض پیسے کے عوض بندہ اپنی جان کی قربانی دے سکتا ہے یا اسکے پیچھے ایک خاص کی جہادی دہشت گرد سوچ کا ہونا ضروری ہے؟
 
arifkarim

معطل
اگر اسرائیل کے خلاف، حزب اللہ کے ساتھ سنی، شعیہ، عیسائی اکھٹے ہو کر رہ سکتے تھے، تو اس ایک بشارالاسد کے فتنے کے بغیر یہ جاری بھی رہ سکتا تھا۔۔۔ ۔ آزاد شامی فوج کوئی پہلے دن سے وجود میں نہیں آگئی، بلکہ اسکے بشارالاسد اور اسکے باپ کے مظالم کے ایک لمبے عرصے کے بعد، خاص طور پر جب 2012 میں ایک پر امن ریلی پر اسکی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے درجنوں شامیوں کو شہید کردیا ، کے بعد مسلح بغاوت نے جنم لیا۔۔۔
جس طرح ماضی میں روس اور امریکہ کی جنگوں کا حصہ دیگر اقوام کو تقسیم کر کے بنایا جاتا رہا ہے اسی طرح شام میں بھی یہی ہو رہا ہے ۔

اگر یہی بات ہے تو انکو شام کیلئے لڑنا چاہئے نہ کہ اپنے خاص مسلک کو وہاں مسلط کرنے کیلئے۔ اور اب خود بیچارے شامی اسبات کی گواہی دے رہے ہیں کہ القائدہ اور دیگر اسلامی جہادی تنظیموں نے انکے قومی انقلاب کو ہائی جیک کیا ہوا ہے:
http://www.firstpost.com/world/insi...t-of-syria-revolt-three-years-on-1430061.html
 
شام کے لئے لڑنا چاہئیے ؟؟؟ کس کے خلاف؟، کس نے قبضہ کیا ہوا ہے وہاں؟۔۔ کون اقتدار پر زبردستی قابض ہو کر عام عوام کا قتل عام کرتا رہا ہے؟
 
Top